Inquilab Logo

بیاول میں ایک شخص کی انوکھی شکایت، بکری لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

Updated: February 14, 2020, 2:22 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

پڑوس کی ایک خاتون سے پریشان ضلع بیاول میں ایک نوجوان اپنی بکری کو لے کر پڑوسی کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

زبیر کھاٹک اپنی بکری کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں ۔ تصویر : انقلاب
زبیر کھاٹک اپنی بکری کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں ۔ تصویر : انقلاب

 جلگاؤں : پڑوس کی ایک خاتون سے پریشان ضلع  بیاول میں ایک نوجوان اپنی بکری کو لے کر پڑوسی کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ پولیس نے اس معاملے کی شکایت تو درج نہیں کی البتہ اس انوکھی شکایت کی وجہ سےیہ واقعہ اس پورے علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔ 
 اطلاع کے مطابق یہاں کھاٹک محلے کا  رہنے والا زبیر شیخ دستگیر کھاٹک  (۲۵؍سال)  اپنی ایک بکر ی  کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنے پڑوس کی ایک خاتون کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبہ کرنے لگا ۔زبیرکا کہنا تھا کہ ’’میرے پڑوس کی ایک خاتون میری بکریوں پر  بلاوجہ گرم پانی ڈال دیتی ہے، جس کی وجہ سے میری کئی بکریں مر گئی ہیں۔ آج بھی اس نے ایک بکری پر گرم پانی ڈال دیا ہے۔یہ بے زباں جانور   چونکہ اپنی شکایت نہیں کرسکتے، اسلئے ان کی طرف سے میں یہ شکایت درج کروانے آیا ہوں۔میری شکایت درج کی جائے۔‘‘ بہرحال پولیس اہلکاروں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK