Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگائوں کے مکتائی نگر علاقے میں بڑا کامبنگ آپریشن، ۵۶؍ افراد گرفتار

Updated: June 20, 2026, 12:58 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

سائبر فراڈ سے لے کر جنگلی جانوروں کی کھالوں کی فروخت تک الگ الگ جرائم میں ملوث افراد پر شکنجہ، لاکھوں روپے کی اشیاء ضبط۔

The police team with the confiscated items. (Photo: Inquilab)
پولیس کی ٹیم ضبط کردہ اشیاء کے ساتھ۔ (تصویر: انقلاب)

پولیس نے جمعہ کی صبح جلگائوں ضلع کے مکتائی نگر تعلقہ کے میں واقع ہل کھیڑا  لال گوٹا، ، مادھاپوری، جودھن کھیڑا اور چارتھانہ  جیسے گاؤں میں ایک بڑی مشترکہ کارروائی کی جسے ’آپریشن ڈراپ کیس‘ نام دیا گیا تھا ۔ اس آپریشن  میں بڑی مقدار میں نقدی، سونااور چاندی ،  زیورات، اسلحہ، گاڑیاں اور جنگلی جانوروں کے باقیات قبضے میں لی گئیں۔ جبکہ مجموعی طور پر ۵۶؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع سپر نٹنڈنٹ آف پولیس شری کانت دھیورے نے مکتائی نگر پولس اسٹیشن میں پریس کانفرنس منعقد کرکےبتایا کہ مکتائی نگر پولس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے یہ ۵؍ گاؤں کچھ سال سے سائبر فراڈ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ پولیس کی معلومات کے مطابق لوگوں کو کالی ہلدی، ناگمنی، لال مرکری، سفید بیج، عقیق پتھر، پرانا سونا، تانبا، شنکھ کے گولے اور دیگر نایاب چیزوں کے ذریعے بھاری منافع کمانے کا لالچ دے کر بیرونی شہریوں کو بلایا جا رہا تھا لیکن  ان لوگوں کو جعلی اشیاء دکھا کر لاکھوں روپے کا دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ، لوٹ مار اور دھمکانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دورۂ فرانس میں وزیر اعظم مودی نے نور عنایت خان کی قربانی کو یاد کیا

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بعض کیس میں گاہکوں کا جنگلی جانوروں کی کھالوں کے ساتھ ویڈیو یا تصویر نکال کر جھوٹے کیس میں پھنسانےکی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔گزشتہ۳؍ سال میں اس علاقے میں ڈکیتی،، قتل، ہفتہ وصولی، دھوکہ دہی، ڈکیتی کی کوشش اور سرکاری ملازمین پر حملوں جیسے سنگین جرائم کے کئی معاملات  درج کئے گئے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ۲؍ ایسے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے جو پہلے ہی دیگر کئی معاملات میںمطلوب ہیں۔ ان کے پاس سے ۲۰؍ لاکھ روپے نقد، تقریباً ۳۰؍ لاکھ روپے کے زیورات ۸؍ لاکھ روپے کے چاندی کے زیورات، دو گاؤں سے چاقو، ۳؍ زندہ کارتوس، ہرن، لومڑی اور خرگوش کی کھالیں، ۴؍ کاریں اور ۶؍ اسکوٹر نیز ۳۰؍ موبائل فون برآمد کئے ہیں۔

  شری کانت دھیورے نے بتایا کہ جمعہ کے روز کو ڈکیتی کی وارداتوں سے متاثر ہل کھیڑا، لال گوٹا اور مادھا پوری کے دیہاتوں میں کامبنگ آپریشن کیا گیا۔ کئی مکانات کی تلاشی لی گئی اور یہ ساری چیزیں ضبط کی گئیں اور کل ۵۶؍ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ سارے ملزمین سائبر فراڈ یا غیر قانونی اشیاء کی فروخت میں ملوث تھے۔ اس آپریشن میں بڑی تعداد میں الگ الگ مقامات کے پولیس افسران اور اہلکاروںنے حصہ لیا۔ پولیس ان ملزمین کو عدالت میں پیش کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK