Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں میں ووٹرلسٹ سے ایک لاکھ ۲۴؍ ہزار ووٹروں کے نام حذف

Updated: June 12, 2026, 1:19 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

الیکشن ڈپارٹمنٹ نے خصوصی مہم کے دوران فوت ہو چکے یا نقل مکانی کرچکے ووٹروں کے نام لسٹ سے نکال دیئے۔

Jalgaon District Collector Office (File Photo)
جلگائوں ضلع کلکٹر آفس (فائل فوٹو)

ضلع میں الیکشن کمیشن کی جانب سے  ووٹر لسٹ درست کرنے کی مہم کے دوران  ووٹروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اس میں دہرے اندراج اور فوت ہو چکے یا نقل مکانی کرچکے  ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے کے بعد ووٹروں کی تعداد میں ایک لاکھ ۲۴؍ ہزار ۸۳۰؍ کی کمی  آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یکم فروری ۲۰۲۶ءکو الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ میں ۳۷؍ لاکھ ۴۴؍ ہزار ۵۲۸؍ نام تھے۔ مہم کی تکمیل کے بعد یعنی ۳؍ جون کو فہرست تیار ہوئی اس میں یہ تعداد کم ہو کر ۳۶؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار ۶۹۸؍ رہ گئی۔ یعنی سابقہ اور حالیہ فہرست میں ایک لاکھ ۲۴؍ ہزار ۸۳۰؍ ووٹروں کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امراوتی: ایم آئی ایم کارپوریٹروں نے بی جے پی لیڈر کی گاڑی روکی

ضلع الیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ مہم اس لئے چلائی گئی تھی کہ فہرست کو درست کیا جا سکے۔اس دوران   دہرے نام فوت ہوچکے یا نقل مکانی کر چکے ووٹروں کے ناموں کو ہٹا دیاگیا۔ضلع کے تمام ۱۱؍ اسمبلی حلقوں میں مرد ووٹروں کی تعداد میں زیادہ کمی آئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق پہلے ضلع میں ۱۹؍ لاکھ ۱۱؍ ہزار ۸۵۵؍ مرد ووٹر تھے جو کم ہو کر اب ۱۸؍ لاکھ ۴۷, ہزار ۲۵؍ رہ گئے ہیں۔ یعنی مرد ووٹروں کے ۶۴؍ ہزار ۸۳۰؍ ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔اسکے مقابلے میں خواتین ووٹرز کی۱۸؍ لاکھ ۳۲؍ ہزار ۵۰۷؍ تھی جو اب کم ہو کر ۱۷؍ لاکھ ۷۲؍ ہزار ۵۳۰؍ رہ گئی ہے۔ یعنی ۵۹؍ ہزار ۹۷۷؍ خواتین کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔ رہ گئی بات تیسری صنف کی تو اس زمرے میں پہلے ۱۶۶؍ نام درج تھے جو اب کم ہو کر ۱۴۳؍ رہ گئے ہیں۔ ان میں بھی ۲۳؍ نام حذف کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ناندیڑ میں معمولی بات پر نوجوان کا قتل، مقامی باشندے ناراض، بازار بند

وہیں( اسمبلی) حلقہ وار جائزہ لیں تو بھساول (ایس سی) حلقہ میں سب سے زیادہ ۲۸؍ ہزار ۲۳۸؍ ووٹروں کے نام ہٹا دیئے گئے ہیں  اس کے بعد جلگاؤں(شہر) ہے جہاں ۲۳؍ ہزار ۳۰۹؍ نام حذف کئے گئے ہیں۔ پاچورہ میں ۱۲؍ ہزار ۳۸۶؍، اور جلگاؤں( دیہی) میں ۱۱؍ ہزار ۴۹۶؍ نام کم ہوئے ہیں ۔اس کے مقابلے میں چالیس گائوں حلقے میں ۱۵۹۵؍ ووٹروں کے نام کم ہوئے ہیں جو کہ سب سے کم تعداد ہے۔جبکہ جامنیر میں ۳؍ ہزار ۱۹۲؍ ، ایرنڈول میں ۶؍ ہزار ۳۶۹؍، مکتائی نگر میں ۸؍ ہزار  ۴۷۶؍، املنیر میں ۹؍ ہزار ۲۱۶؍، چوپڑہ  ۹؍ ہزار ۸۰۱؍ اور راویر ۱۰؍ ہزار ۷۵۲؍ نام کم ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK