Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسجد کا ایک دورہ اداکار جے کے قبول اسلام کی وجہ بن گیا

Updated: May 25, 2026, 10:13 AM IST | Agency | Mumbai

وجے تھلاپتی کے دوست اور ساتھی اداکار جے نے پہلی بار اپنے مشرف بہ اسلام ہونے کی تفصیل بیان کی۔

South Indian Actor Jai.Photo:INN
جنوبی ہند کے اداکار جے- تصویر:آئی این این
 تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ  وجے تھلاپتی کے دوست اور ساتھی اداکار جے   جنہوں نے ۲۰۱۹ء میں پہلی بار اپنے قبول اسلام کا انکشاف کیاتھا، نے گزشتہ دنوں کھل کر بات کی  کہ  وہ کس  طرح اسلام کی طرف راغب ہوئے۔ 
 
 
گلاٹا پلس سے گفتگو میں  انہوں نے بتایا کہ  ’’میں نے سبر یمالا کیلئے مالا پہنی، پھر ایک سال تک یسوع کی تسبیح والی زنجیر پہن کر روزے بھی رکھے، میں ہر خدا کو مانتا تھا اور سوچتا تھا کہ سب ٹھیک ہیں۔‘‘ ان کے مطابق  ’’پھر ایک بار جب میں مسجد گیا تو دیکھا کہ سب لوگ ایک صف میں   نماز پڑھ رہے ہیں۔ یہ میرا پہلا تجربہ تھا۔ سب جانتے تھے کہ میں اداکار ہوں لیکن مسجد کے اندر کسی نے مجھ سے بات نہیں کی۔ باہر آنے کے بعد لوگوں نے نہایت شائستگی سے گفتگو کی مگر کسی نے ساتھ میں تصویرکھنچوانے کی درخواست بھی نہیں کی۔ تب میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیا یہاں سب برابر ہیں؟ کیا یہ سب کو ایک جیسا سمجھتے ہیں؟ اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا۔‘‘
 
 
انہوں نےبتایا کہ ’’ میں نے محسوس کیا کہ  مسجد کے اندر وہ صرف خدا کو سب سے بڑا مانتے ہیں۔ چاہے کوئی کتنا ہی بڑا مشہور شخص کیوں نہ ہو، اسے خاص اہمیت نہیں دی جاتی۔ وہ ہمیں سکون سے دعا مانگنے کی جگہ دیتے ہیں۔ کوئی ہمیں دھکے نہیں دیتا یا نماز کے دوران ہٹنے یا نکل  جانےکیلئے نہیں کہتا۔ ہم جتنی دیر چاہیں عبادت کر سکتے ہیں۔ ‘‘  وجے کے مطابق ’’میں نے اسلام پر عمل شروع کیا تومیری شخصیت بھی بدلنے لگی۔ گھر والے بھی خوش ہیں کہ جو کسی کی عبادت نہیں کرتا تھا، اب کم از کم کسی خدا کی عبادت تو کر رہا ہے۔اگرچہ میں نے مذہب تبدیل کر لیا ہے، لیکن ابھی اپنا نام نہیں بدلا۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اپنا نام عزیز جئے رکھ لوں۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK