Inquilab Logo

بلجیم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، ایسٹر اور افطار ایک ساتھ!

Updated: April 02, 2024, 11:48 AM IST | Agency | Brussels

بورگر ہوٹ میں سڑک کے دونوں جانب ۲؍کلومیٹر کی دوری تک ٹیبل سجائے گئے تھے جن پر مسلم اور عیسائی ایک ساتھ بیٹھے، فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے بہت سے افراد نے گلے میں عربی رومال لپیٹ رکھا تھا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بلجیم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ یہاں  کے برگرہوٹ شہر میں ایسٹر اور رمضان المبارک کی مناسبت سے مسلمانوں اور عیسائیوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔ اتوار کو دنیا بھر میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار اپنے عقائد کے مطابق منایا جب کہ مسلمانوں کا مقدس ماہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ بھی جاری ہے۔ ایسے میں یورپی ملک بلجیم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ یہاں ایسٹر کا تہوار اور افطار پارٹی ایک ساتھ ہوئی جس میں مسلمانوں اور عیسائیوں نے شرکت کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا۔ اس حوالے سے ۲؍ کلو میٹر طویل ڈائننگ ٹیبل لگائی گئی تھی جہاں دو مذہبی طبقوں کے سات ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ ڈنر کیا اور اس کا آغازافطار سے ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمیونٹی ڈنر ٹیبل کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ نیچے دی گئی تصویر میں اس پروگرام کے شرکاء ٹیبل پر دیکھے جاسکتےہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK