• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینز تمام خواتین کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئی بلندیوں پر جانے کے لیے تیار

Updated: January 07, 2026, 7:18 PM IST | Mumbai

گزشتہ سیزن میں ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پل ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد، ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز (ایم آئی) نئے سیزن کے لیے تیار ہے۔ ممبئی انڈینز کا مقابلہ ۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) سے ہوگا۔

Mumbai Indians Team.Photo:INN
ممبئی انڈینس ٹیم۔ تصویر:آئی این این

گزشتہ سیزن میں ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پل ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد، ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز (ایم آئی) نئے سیزن کے لیے تیار ہے۔ ممبئی انڈینز کا مقابلہ ۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) سے ہوگا۔ 
ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم کا ہدف ایک بار پھر ٹرافی جیتنا ہے۔ ممبئی میں پری سیزن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ’’میں جب بھی میدان میں قدم رکھتی ہوں تو میرا مقصد ٹرافی جیتنا ہوتا ہے۔ نئے سال کا آغاز ڈبلیو پی ایل سے ہو رہا ہے، اور میری توانائی اور جوش ایک جیسا ہے۔ ہم نے پچھلے تین سیزن میں دو ٹائٹل جیتے ہیں، اور ہم اس بار بھی اچھا کھیلنا اور ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔‘‘ 

ممبئی شہر کے ساتھ اپنے خصوصی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے ہرمن پریت نے کہا،’’ممبئی میری پہلی ملازمت کا شہر ہے، اور یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ یہاں کھیلنے کے ہمیشہ مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سیزن میرے اور ٹیم کے لیے بھی یادگار رہے گا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:ہیما مالنی نے دھرمیندر کیلئے دو الگ الگ پریئر میٹ کی اصل وجہ بتائی

دو بار کی آسٹریلیائی ورلڈ کپ کی فاتح لیزا کیٹلی، جو اس سیزن میں پہلی بار ممبئی انڈینز کی کوچنگ کر رہی ہیں، نے تمام خواتین کوچنگ اسٹاف کے بارے میں کہا کہ یہ ممبئی انڈینز کے فلسفے اور ٹیم کی مالک نیتا امبانی کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قائدانہ کردار میں فروغ دینے کا خیال سب سے اوپر سے شروع ہوتا ہے اور ٹیم کے ورک کلچر میں جھلکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:زوماٹو اور بلنک اِٹ کی پروموٹر کمپنی پر ۷ء۳؍کروڑ روپے کا جی ایس ٹی نوٹس

ممبئی انڈینز کی مینٹر اور بولنگ کوچ جھولن گوسوامی نے بھی کہا کہ تمام خواتین کوچنگ ٹیم ممبئی انڈینز کی سب سے بڑی طاقت ہے اور خواتین کو فروغ دینے کے لیے ایم آئی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم کے مضبوط مرکز کو برقرار رکھتے ہوئے، ممبئی انڈینز ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء میں دوبارہ ٹائٹل جیتنے کے ارادے کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK