Inquilab Logo

کلیان: کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء ملا کر مسافروں کو لوٹنے والا نوجوان گرفتار

Updated: February 23, 2021, 12:48 PM IST | Ajayz Abdul Ghani | Kalyan

چلتی ٹرین میں اگر کسی نے آپ کو کچھ کھانے یا پینے کا اصرار کیا توذرا محتاط رہیے، کیونکہ کلیان گور نمنٹ ریلوے پولیس( جی آر پی) نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو پہلے مسافروں سے دوستی کرتا ہے اور پھر کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء ملا کر انہیں لوٹ لیتا تھا۔

The accused can be seen in police custody..Picture:INN
ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیکھا جا سکتا ہے۔۔تصویر :آئی این این

 چلتی ٹرین میں اگر کسی نے آپ کو کچھ کھانے یا پینے کا اصرار کیا توذرا محتاط رہیے، کیونکہ کلیان گور نمنٹ ریلوے پولیس( جی آر پی) نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو پہلے مسافروں سے دوستی کرتا  ہے اور پھر کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء ملا کر انہیں لوٹ لیتا تھا۔  کلیان جی آر پی کے مطابق چند روز قبل بنگلور میں رہائش پذیر دلیپ بھائی ساکلا نے ریلوے پولیس اسٹیشن میں قیمتی بریسلیٹ چوری ہو نے کی شکایت در ج کروائی تھی۔ دلیپ بھائی بنگلور سے اجمیر جانے کیلئے ایکسپریس  ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔ کلیان اسٹیشن آنے سے کچھ دیر پہلے جب وہ نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ اُن کے ہاتھ میں بند ھا سونے کا بریسلیٹ غائب تھا۔ دلیپ بھائی کلیان ریلوے اسٹیشن پر اترے اور جی آر پی پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ اس ضمن میں جب پولیس نے دلیپ بھائی سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ٹرین میں ایک نوجوان نے اُن سے دوستی کی اور پھر پلانے کیلئے ایک کولڈ ڈرنک لایا جسے پی کر وہ سو گئے۔ دلیپ بھائی کی کہانی سن کر پولیس سمجھ گئی کہ نوجوان نے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء ملا کر انہیں بے ہوش کردیا اور ہاتھ سے سونے کا بریسلیٹ لے کر غائب ہو گیا۔ اس در میان  کلیان جی آر پی نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ بڑودہ ریلوے پولیس نے گووند رام چودھری نامی نوجوان کو ٹرین میں لوٹ مار کر نے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کلیان جی آر پی نے گووند رام چودھر ی کو اپنے قبضہ میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو اس نے دلیپ بھائی کو کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء ملا کر لوٹنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق گووند رام چودھری راجستھان کا رہنے والا ہے جو افیم کا عادی ہے۔وہ ٹکٹ لے کر ٹرین میں سفر کرتا ہے اور مسافروں سے دوستی کر کے انہیں کولڈڈرنک پلانے کے بہانے بے ہوشی کی دوا پلا کر قیمتی سامان لوٹ لیتا ہے۔ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK