Inquilab Logo

ناگپاڑہ اورمدنپورہ میں۱۶اور ۱۷؍ اگست کو آدھار اور الیکشن کارڈ لنک کرنےکا انتظام

Updated: August 14, 2022, 11:01 AM IST | saadat khan | Mumbai

مدنپورہ کے ’مومن کانفرنس مہاای سیو ا کیندر‘ اور ناگپاڑہ کے کیڈی کمپنی میں بالترتیب ۱۶؍ اور ۱۷؍ اگست سے بی ایل او بیٹھیں گے ، عوام سے سہولت کا فائدہ اٹھانے کی اپیل

Government has directed to link Aadhaar with election card (File Photo)
حکومت نے آدھار کو الیکشن کارڈ سے لنک کرنے کی ہدایت دی ہے ( فائل فوٹو)

: کلکٹریٹ آفس کی طرف سے ۱۰؍اگست کو ممبئی شہر کےتمام ’آپلے سرکار سیوا کیندر ‘( کامن سروس سینٹر) کے ذمہ داران کے نام ایک سرکیولر جاری کیاگیاہے۔ جس میں مذکورہ سینٹرو ںپربوتھ لیول آفیسر( بی ایل او )کے بیٹھنےکا انتظام کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ان سینٹروں سے آدھار اور ووٹر کارڈ لنک کرنےکا کام کیاجائے گا۔ واضح رہےکہ مذکورہ مراکز سے مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کے فارم وغیرہ پُرکئے جاتےہیں۔ اسی بنیاد پر  ناگپاڑہ، مدنپورہ ، بائیکلہ ، آگری پاڑہ اور ممبئی سینٹرل وغیرہ کے عوام کے آدھار اورووٹر کارڈ کولنک کرنےکیلئے مدنپورہ ( پانچویں سانکلی اسٹریٹ )کے مومن کانفرنس مہاای سیو ا کیندر میں ۱۶؍ اگست سے اور ناگپاڑہ (کیڈی بلڈ نگ) کے سیم کمپیوٹر میں ۱۷؍ اگست سے بی ایل او موجود ہوںگےجہاں یہ افسران آدھار اور ووٹرکارڈلنک کرنے کا کام مفت میںکریںگے ۔ یہ دونو ں سینٹر حکومت کے کامن سروس سینٹروںمیں شامل ہیں ۔ 
 مومن کانفرنس مہاای سیوا کیندر کے پرویز انصاری نے بتایا کہ ’’ ہمیں کلکٹر آفس سے لیٹر موصو ل ہواہے جس میں بی ایل او کو بٹھانے کا انتظام کرنےکی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ بی ایل او حکومت کی ہدایت پر آدھار اور ووٹر کارڈ لنک کرنےکا کام کرے گا۔ بی ایل او اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ آئے گاجو الیکشن کمیشن کے سرکاری لنک سےکنیکٹ ہوگا۔ ہمارے یہا ں وہ صرف آدھار اور ووٹر کارڈ کو لنک کرنے کاکام انجام دے گا۔‘‘ انہوں نے بتایاکہ ’’ہمارے یہاں منگل ۱۶؍ اگست کی صبح ساڑھے ۱۰؍بجے سے اس کیمپ کا آغازہو گا جن لوگو ں کو اپنا آدھار اور ووٹر کارڈ لنک کرواناہے ،وہ ان دونوں دستاویزات کے ساتھ آئیں ۔ یہاں ان کا کام مفت ہوجائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آدھاراور ووٹر کارڈ لنک کرنےکا کام فوری طورپرکردیاجائے  لیکن زیادہ بھیڑ ہونےکی صورت میں ہم ان دستاویزات کی کاپی جمع کرکے دوسرے دن بھی لنک کرنے کا کام کرسکتےہیں۔‘‘ 
 سیم کمپیوٹرکے مالک اشفاق انصاری نے بتایا کہ ’’ہمارے یہاں بھی کامن سروس سینٹرکی سہولت دستیاب ہے جس کے ذریعے حکومت کی متعدد فلاحی اسکیم کے فارم پُرکئے جاتےہیں۔ اسی بنیاد پر ہمیں بھی آدھار اورووٹر کارڈ لنک کرنےکا مفت کیمپ منعقد کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کیلئے ہمیں  اپنی آفس میںبی ایل او کے بیٹھنے کیلئے ٹیبل کرسی کا انتظام کرنا ہے۔  یہاں یہ کیمپ ۱۷؍اگست سے صبح ۱۱؍تا شام ۵؍ بجے لگایاجائے گا۔ ‘‘  انہوں نےکہا کہ ’’لوگو ں کو آدھاراور ووٹر کارڈ کےعلاوہ کوئی دستاویز نہیں لاناہے۔ ان ۲؍دستاویز کی بنیاد پر ہی انہیں لنک کردیا جائے گا۔  کیمپ کا آغاز۱۷؍اگست سے کیاجائے گا لیکن کیمپ کے اختتام کی بارےمیں کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے اپیل کی ہے کہ  مقامی باشندے اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK