Inquilab Logo Happiest Places to Work

زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی شادی کی افواہیں، حقیقت یا سوشل میڈیا کا کھیل؟

Updated: March 18, 2026, 9:17 PM IST | London

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی مبینہ شادی کی افواہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، مگر اداکارہ نے واضح کیا کہ وائرل تصاویر اور ویڈیوز دراصل جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ ہیں۔

Zendaya and Tom Holland. Photo: INN
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ ۔تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کے مقبول جوڑے زینڈایا اور ٹام ہالینڈ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی مبینہ شادی کی افواہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو یہ یقین دلانا شروع کر دیا تھا کہ دونوں خفیہ طور پر شادی کر چکے ہیں۔

افواہوں کی شروعات کیسے ہوئی؟
زینڈایا حال ہی میں اپنی نئی فلم ’’دی ڈراما‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ رابرٹ پیٹنسن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اسی دوران وہ ایک تقریب میں سفید لباس اور ایک رنگ (انگوٹھی) کے ساتھ نظر آئیں، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔ علاوہ ازیں، ایک وائرل کلپ میں زینڈایا نے شو جمی کیول لائیو میں ایک ویڈیو شیئر کیا، جسے بظاہر ان کی شادی کا لمحہ سمجھا گیا۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ دراصل فلم کا ایک کلپ تھا جس میں رابرٹ کے چہرے کی جگہ ٹام ہالینڈ کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا تھا۔ مداحوں نے اسے مزاحیہ بھی قرار دیا اور کچھ نے کہا کہ زینڈایا جان بوجھ کر افواہوں سے کھیل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سنیل گروور کی قادر خان کی شاندار نقل، ناظرین نے انہیں اے آئی سے خطرناک قرار دیا

زینڈایا کی وضاحت
اداکارہ نے خود ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز جعلی ہیں اور اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ ان چیزوں سے دھوکہ کھا گئے… لوگ مجھے کہہ رہے تھے کہ آپ کی شادی کی تصاویر بہت خوبصورت ہیں، اور میں کہہ رہی تھی کہ وہ حقیقی نہیں، وہ اے آئی ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد بھی ان تصاویر کی وجہ سے الجھن میں آ گئے تھے اور کچھ تو ناراض بھی ہوئے کیونکہ انہیں لگا کہ انہیں شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: میں اپنی شرائط پر زندہ ہوں، اکیلے رہنا میری پسند ہے: دیویا د تہ

سچ کیا ہے؟
اب تک نہ زینڈایا اور نہ ہی ٹام ہالینڈ نے اپنی شادی کی کوئی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق یہ تمام افواہیں سوشل میڈیا، ایڈیٹڈ ویڈیوز اور اے آئی مواد کا نتیجہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح اے آئی اور ڈجیٹل ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی حقیقت اور افواہ کے درمیان فرق کو دھندلا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK