انگلینڈ کے بلے باز اولی پاپ نے کہا ہے کہ ایشیز ۲۶۔۲۰۲۵ءمیں خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیے جانے کے باوجود انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی کی پوری امید ہے۔
EPAPER
Updated: March 18, 2026, 10:15 PM IST | London
انگلینڈ کے بلے باز اولی پاپ نے کہا ہے کہ ایشیز ۲۶۔۲۰۲۵ءمیں خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیے جانے کے باوجود انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی کی پوری امید ہے۔
نگلینڈ کے بلے باز اولی پاپ نے کہا ہے کہ ایشیز ۲۶۔۲۰۲۵ءمیں خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیے جانے کے باوجود انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی کی پوری امید ہے۔اولی پاپ نے کہاکہ ’’ٹیم سے باہر ہونا آسان نہیں ہوتا، لیکن اُس وقت یہ صحیح فیصلہ تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا’’اگر میں پلیئنگ الیون میں نہیں ہوں تو مجھے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ میں ملک کا بہترین بلے باز بن سکتا ہوں۔ میں اپنے کھیل کو بہتر کرکے واپسی کے لیے تیار رہنا چاہتا ہوں۔‘‘ پاپ نے کہا کہ ان کا مقصد اپنے کھیل کو اگلے درجے تک لے جانا ہے تاکہ موقع ملنے پر وہ خود کو سب سے بہترین انتخاب ثابت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھئے:بی سی بی کے مستقبل پر آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال : بنگلہ دیش کے وزیر کھیل
پاپ کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی کھو دینی پڑی۔ اب یہ ذمہ داری ہیری بروک کے پاس ہے۔اس مڈل آرڈر کے بلے باز کو ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور کرکٹ ڈائریکٹر راب نے مشورہ دیا ہے کہ وہ گھریلو کرکٹ کے ذریعے دوبارہ قومی ٹیم میں واپس آئیں۔پاپ کا بھی ماننا ہے کہ گھریلو سیزن میں مسلسل کھیلنے سے انہیں اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا اور وہ جلد ہی انگلینڈ ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔ وہ کاؤنٹی کرکٹ میں سری کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ: ہرمز سے ۹۰؍ جہاز گزرے، جاپان متحرک
ایشیز سیریز کی ۶؍ اننگز میں ۱۲۵؍ رنز بنانے والے اولی پاپ کو ٹیم میں اپنی جگہ کھو دینی پڑی۔ ان کی جگہ جیکب بیتھل کو نمبر تین پر موقع دیا گیا۔ بیتھل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور سڈنی ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف دھماکہ خیز ۱۰۵؍ رنز بنانے کے بعد بیتھل نے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر لی اور پاپ کی واپسی مشکل کر دی۔پاپ کو انگلینڈ کے ٹیسٹ فارمیٹ کا مضبوط ستون مانا جاتا رہا ہے۔ وہ کئی مواقع پر ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔۲۸؍ سالہ اس بلے باز نے ۶۴؍ ٹیسٹ کی۱۱۳؍ اننگز میں ۹؍ سنچریاں اور۱۶؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۳۷۳۲؍ رنز بنائے ہیں۔