• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ووٹنگ فیصد بڑھانے کیلئے آہار کا۱۵؍جنوری کوکھانے پر چھوٹ دینے کااعلان

Updated: January 13, 2026, 10:55 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ووٹ ڈالنےوالے کی انگلی پر لگائے جانےوالے سیاہی کےنشان کی بنیاد پر ہوٹلوںمیں خصوصی چھوٹ دی جائے گی،سہولت دینے والی ہوٹلوں میںبورڈ آویزاں۔

A poster of `Aahar` in a hotel. Picture: INN
ایک ہوٹل میں ’آہار‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این
بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے بی ایم سی نےایک خصوصی مہم شروع کی ہےجسے سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ مہاراشٹر میں ہوٹل شعبہ کی معروف تنظیم انڈین ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اسوسی ایشن (آہار) نے بھی اس مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کےمطابق۱۵؍جنوری کو ووٹ ڈالنےوالے کی انگلی پر لگائے جانےوالے سیاہی کےنشان کی بنیاد پر آہار کے زیر نگرانی جاری ہوٹلوںمیں خصوصی چھوٹ دی جائے گی ۔جن ہوٹلوںمیں یہ سہولت مہیاکرائی گئی ہے وہاں خاص بورڈ آویزاں ہیں۔
واضح رہےکہ مذکورہ مہم کےتحت مختلف سوشل اور ایجوکیشنل میڈیا کے ذریعے سڑکوں پر ڈرامے، رائے دہندگان آگاہی واک، مارننگ واک، اسکولوں اور کالجوں میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اس پس منظر میں آہار نے میونسپل کارپوریشن اور الیکشن انتظامیہ کے ساتھ مل کر ووٹر بیداری مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ مہاراشٹر میں تقریباً ۸؍ ہزار ہوٹلیں آہار سےوابستہ ہیں۔ آہار کے صدر وجے شیٹی کےمطابق ۱۵؍جنوری کو ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کو ان ہوٹلوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔آہار نے رائے دہندگان کی تعداد بڑھانےکیلئے یہ اقدام کیاہے۔جن رائے دہندگان کی انگلی پرووٹ ڈالنےکی سیاہی کانشان ہوگا،انہیں یہ سہولت دی جائے گی۔ہم نےاس سے تعلق سے اپنے ممبران کو ہوٹلوں میں پوسٹر آویزاں کرنے کی درخواست کی ہے،جن ہوٹلوں میں یہ پوسٹر آویزاں ہیں ،صارف وہا ں جاکر اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔‘‘
اس سلسلےمیں چرنی روڈ پر واقع وائس آف انڈیا ریسٹورنٹ کے مالک دبیر معظم نے اس نمائند ہ کوبتایاکہ ’’آہار نے مذکورہ اسکیم کا اعلان کیاہے ۔جوہوٹلیں بڑی ہیں اور جن کاکاروباربڑا ہے ،ان ہی ہوٹلوںمیں اس پر عمل کیاجارہاہے۔ ہماراکاروبار زیادہ بڑا نہیں ہے ،اس لئے ہم نے ایسی کوئی اسکیم نہیں رکھی ہے۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK