• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایم سی چناؤ :پولنگ کے وقت موبائل نہ لے جائیں

Updated: January 13, 2026, 10:45 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

رائے دہندگان سے ممبئی میونسپل کمشنر کی اپیل، تمام تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ۔

Mumbai Election Officer Bhushan Gagrani addressing a press conference. Picture: INN
ممبئی الیکشن آفیسر بھوشن گگرانی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کا انتخاب ۱۵؍  جنوری کو ہونے والا ہے اور اس چنا ؤ میں بی ایم سی کمشنر اور ممبئی کے الیکشن آفیسر بھوشن گگرانی نے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ  دیتے وقت اپناموبائل فون لے جانے سے گریز کریں یا اسے بند کر کےپولنگ بوتھ پر جائیں۔ 
موبائل کے استعمال کے تعلق سے  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ذریعے پوچھے گئے سوال پر میونسپل کمشنر نے کہاکہ ’’ ابتک الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بارے میں کوئی واضح ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ موبائل لے جانے پر کوئی پابندی بھی عائد نہیں کی گئی ہے لیکن ہماری درخواست ہے کہ اسے بند کر کے ووٹنگ کریں۔ پولنگ  بوتھ پر نہ لے جائیں۔
میونسپل کمشنر نے مزید تفصیلات بتائی کہ شہری انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس الیکشن میں ۲؍ ہزار ۲۷۸؍ مقامات پر ۱۰؍  ہزار ۲۳۱؍ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔  ان تمام پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولتیں مثلاً پینے کا پانی ، شیڈ، بیت الخلاء، معذوروں کیلئے ریمپ اور دیگر سہولتیں مہیا کرائی گئی ہے۔
افسر نے یہ بھی کہا کہ ووٹروں کو ان کے پولنگ سینٹر کی اطلاع دینے والی ووٹر سلپ کی تقسیم جاری ہے اور ۱۳؍ جنوری تک ووٹروں کو ان کے گھر یہ سلپ پہنچا دی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK