Inquilab Logo

آپ کا بی جے پی پر دہلی فسادات کی سازش رچنےکا الزام

Updated: July 21, 2020, 9:02 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

وکلاء کی تقرری پر تنازع کے بیچ سنجے سنگھ کازعفرانی پارٹی پر حملہ، پولیس کے ذریعہ مخصوص وکیلوں کیلئے دباؤ کا انکشاف کیا

Delhi Riots - Pic : PTI
دہلی فساد ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 دہلی فساد کے مقدموں کیلئے وکیل استغاثہ کی تقرری کے معاملے میں دہلی پولیس اور عام آدمی پارٹی  سرکار کے درمیان اختلاف کے بیچ ’آپ‘ نے اتوار کو بی جے پی  پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے اور اس بات کا انکشاف کیا کہ پولیس  سرکاری وکیل کے طور پر  چند مخصوص وکیلوں کی تقرری کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ 
 عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ  دہلی فسادات بی جے پی کے ذریعہ رچی گئی ’گہری سازش‘ کا نتیجہ تھے۔ ان کی منصوبہ بندی دارالحکومت کے ریاستی انتخابات سے قبل کی گئی تھی۔’آپ ‘کے راجیہ سبھا  کے رکن سنجے سنگھ نے  ایک پریس کانفرنس  میں  دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے  درمیان وکیلوں کی تقرری  پر تنازع کا ذکرکیا جس میں آخر الذکر دہلی پولیس کے ذریعہ منتخب کئے گئے ۶؍پبلک پروسیکیوٹروں کو ہی دہلی فسادات کے معاملوں کی پیروی کیلئے منتخب کرنےپر زور دے رہے ہیں۔
ٍ سنجے سنگھ نےپریس کانفرنس کے دوران   کہا کہ’’دہلی فسادات بی جے پی کی گہری سازش کا نتیجہ تھے۔دہلی فسادات کا تانا بانا بی جے پی نے ہی تیار کیا تھا۔ اس بات کو میں پہلے ہی دن سے سمجھ رہا ہوں اور آج اسے دہرارہا ہوں۔ یہ بات میں  نے پارلیمنٹ میں بھی کہی ہےکہ بی جے پی نے ہی فساد کروائے تھے۔ اور پولیس جو مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔‘‘ اتوار کو سنجے سنگھ نے پولیس کے رول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس چند معاملات میں چارج شیٹ داخل نہیں کررہی ہے جبکہ ، کچھ   میں ہلکی چارج شیٹ داخل کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK