• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہم نے بھروسہ کیا مگربی جے پی نے دھوکہ دیا‘‘

Updated: December 31, 2025, 12:26 AM IST | Aurangabad

اورنگ آبادمیں اتحادٹوٹنے پرشیوسینا (شندے)کے وزیرسنجے شرساٹھ نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کئے۔ کہا: اب سیدھی لڑائی ہو گی، دوستانہ نہیں

Shiv Sena (Shinde) State Minister Sanjay Sarasath is very angry with BJP
شیوسینا (شندے) کے ریاستی وزیرسنجے شرساٹھ بی جے پی سے سخت ناراض ہیں

 یہاں شیوسینا(  شندے ) کےریاستی وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بی جے پی کی وجہ سے اتحاد ٹوٹ گیا  ۔ انہوں نے ریاستی حکومت میں اپنی اتحادی پارٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیدھی لڑائی ہوگی، دوستانہ نہیں۔
 شیوسینا (شندے) کے ریاستی وزیر سنجے سرشاٹھ نے سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بی جے پی کی ضد اور اصرار کے سبب  سمبھاجی نگر (اورنگ آباد)میں  مہایوتی آخرکار ٹوٹ گئی۔ ہم نے بھروسہ کیا لیکن بی جے پی نے دھوکہ دیا۔‘‘  اس طرح   ضلع میں سیٹوں کی تقسیم کے تنازع کو حل کرنے کے بجائے اب دونوں پارٹیوں میں براہ راست لڑائی شروع ہو گئی ہے کیونکہ  سرشاٹھ نے واضح کیا کہ یہاں ’ راست لڑائی ‘ ہوگی، دوستانہ نہیں۔بی جے پی کے مقامی لیڈروں پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوشش کی  لیکن بی جے پی نے مقامی سطح پر ’سازش‘ رچی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میٹنگوں میں بات کرنا اور درحقیقت شیو سینا کی سیٹیں کم کرنا بی جے پی کی حکمت عملی ہے۔ مہاراشٹر ٹائمز کی خبر کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ تکبر بی جے پی کی غلط فہمی سے پیدا ہوا ہے کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ ہماری طاقت بڑھ گئی ہے۔‘‘
’’اپنے موقف پر اصرار سے دراڑپڑی‘‘
 سنجے سرشاٹھ  کے مطابق وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے اورنگ آباد میں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی۔ مقامی سطح پر ہم نے میٹنگیں کیں، مقامی کارکنوں کو ایک مختلف کردار میں دیکھا گیا، پہلے ہی شکوک و شبہات تھے، میں نے ہر بار مقامی لیڈروں کو بلایا اور میٹنگیں کیں اور باونکلے سے ملاقات بھی کی۔ سیٹ الاٹمنٹ کا فیصلہ وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے سامنے کیا گیا۔ اس وقت   اتحاد ہوگیا اس بارے میں الجھن پائی جارہی تھی۔ تاہم جب سیٹیں دینے کا وقت آیا تو تجویز پیش کی گئی کہ شیو سینا کی سیٹیں چھوڑ دی جائیں گی۔ دوسری جانب اتحاد کی باتیں ہو رہی تھیں۔ اس وقت بھی کوئی نئی تجویز نہیں دی گئی،  اپنےموقف پر اصرار  سے دراڑ پڑ گئی۔  
بی جے پی لیڈروں کوسخت وارننگ
 سنجےشرساٹھ نے بی جے پی پر انتخابات کےپیش نظر خفیہ طورپرملاقات کرکےمسائل پیدا کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس و قت سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پاس تمام معلومات ہیں کہ سازش کہاں سے رچی گئی ہے، مجھے منہ کھولنے پر مجبور مت کرو، مقامی لیڈروں کو سنبھالو۔‘‘
 دریں اثناء نگراں وزیر سنجے شرساٹھ نے یہ اطلاع دی کہ ان کی پارٹی (شیوسینا شندے)سمبھاجی نگر میں ۸۷؍ جگہوں سے میونسپل الیکشن لڑے گی جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK