Inquilab Logo

بنیادی سہولیات سے محروم آرے کالونیمیونسپل اسکول کا ایجوکیشن افسران نےدورہ کیا

Updated: November 10, 2022, 10:33 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

اسکول سپرنٹنڈنٹ نے بلڈنگ کے ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ تمام سہولیات کے ساتھ اسکول کاکام جلدازجلدمکمل نہیں کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جا ئیگی

School Superintendent Nisar Khan along with other officers inspecting Aarey Colony School.
اسکول سپرنٹنڈنٹ نثارخان دیگر افسران کے ہمراہ آرے کالونی اسکول کا جائزہ لیتے ہوئے۔(تصویر: انقلاب)

 کے ایس آئی ٹی محکمہ کے اہلکاروں نے بھی دورہ کرکے اسکول کے حالات کا جائزہ لیا  ۔  نثار خان کا دعویٰ ہے کہ آرے کالونی میونسپل اسکول میںمنگل کو  اسکول کی ایڈمنسٹریٹیوآفیسر (اے او) نشا یادو، بیٹ آفیسر کلپنا اومبرے، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کے علاوہ شکایت کنندہ اوگانے  ایک ساتھ اسکول کے اندر کا جائزہ لے کر تفصیلی بات چیت کی ۔ اس وقت اسکول میں طلبہ کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار خان نے بتایا کہ سب کے سامنے اسکول کے تعمیراتی کا م کے ٹھیکیدار اور کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگرکام وقت مقررہ پر پورا  نہیں کیا گیااور بہتر انداز میں تمام سہولیات مہیا نہیں کرائی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے علاوہ اس کے بل کی ادائیگی نہیں کی جائے گی اور اسے بلیک لسٹ کرانے کی  پوری کوشش کی جائے گی ۔ 
 یاد رہے کہ گزشتہ سنیچر کو انقلاب میںخبر شائع ہوئی تھی کہ آرے کالونی میونسپل اسکول  کے بیت الخلاء  اور باتھ  روم میں ۳؍  مہینے سے پانی نہ ہونے سے طلبہ پریشان ہیں ۔ اس کے علاوہ اسکول میں آلودہ پانی ، نالے اور گٹرو ں کے ٹوٹنے پر گندہ پانی اسکول کے احاطے میں پھیلنے سےتعفن پھیل رہا ہے ۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے  والدین نے دیوالی کی چھٹیوں کے بعد اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس اسکول میں ایک ہزار ۵۰۰؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ بیٹ  افسرکے مطابق  بلڈنگ میں بڑے پیمانے پر مرمت کا کام  جاری  ہے جس کی وجہ سے اسکول کے ایک ۲؍ بیت الخلاء میں مرمت کے دوران جو کام ہوا ہے ، اس کی صفائی وغیرہ نہیں ہوسکی ہے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK