مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ میں عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے کوڑا کرکٹ کو ٹرکوں کے ذریعے خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن مقامی رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی اس تعلق سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 2:40 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ میں عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے کوڑا کرکٹ کو ٹرکوں کے ذریعے خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن مقامی رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی اس تعلق سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ میں عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے کوڑا کرکٹ کو ٹرکوں کے ذریعے خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن مقامی رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی اس تعلق سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سنیچر کو مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ میں موجود تقریباً ۲؍کروڑ ٹن کچرے کے انبار کو ہٹانے کیلئے یومیہ۲۵؍ہزار ٹن کچرا ۱۲؍ٹائروں والے ۱۲۰۰؍ ٹرک سے نکالا جائے گا۔ اس سے نہ صرف زہریلی گیس نکلے گی اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ مانخورد۔ گھاٹکوپر ( ایم جی ) لنک روڈ پر شدید ٹریفک جام بھی ہوگا جس سے مقامی شہریوں کو شدید دشوار یوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اسی لئے ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور انتباہ دیتے ہیں کہ دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ سے کچرا لے جانے والے ہیوی ٹرکوں کو شہریوں کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا۔
ابو عاصم اعظمی نے مزید کہا کہ’’ جی ایم لنک روڈ پر آج بھی ٹریفک جام رہتاہے اور ہفتہ ۱۰؍ دن میں سڑک حادثہ میں کوئی نہ کوئی ہلاک ہوتا ہے۔ جب یہ بڑے بڑے ٹرک کچرا اٹھانے پہنچیں گے تو ٹریفک کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا اور کچرے اٹھانے سے زہریلی میتھین گیس خارج ہوگی، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اسے خالی کرانے کیلئے کوئی بریج بنائے یا کوئی اور طریقہ استعمال کرے۔ ‘‘ انہوں نے وہاں عمارتیں بنا کر رہنے کو بھی خطرناک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایم پی ایس سی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اورنگ آباد میں طلبہ سے تبادلہ خیال
بی ایم سی کے ذریعے یکم اکتوبر سے ۱۴؍ فٹ سے اونچے ۳۹؍ ہزار جھوپڑوں کو منہدم کرنے کے اعلان پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ سنگین ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ۱۴؍ فٹ سے اونچے سبھی مکانات کی ایس آر اے کے تحت بازآبادکاری کرے اوربی ایم سی کے فیصلہ کو فوراً واپس لے۔ اس ضمن میں انہوں نے پیر کو ممبئی کی میونسپل کمشنر سے ملاقات کرنےکی بھی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے ایس ایم ایس کمپنی کو فوراً ہٹانے اور ایس آئی آر کوبھی ختم کرنے کی مانگ کی۔