Inquilab Logo

ہاربرلائن پر اے سی ٹرینیں بند، سینٹرل لائن میں خدمات میں اضافہ

Updated: May 13, 2022, 11:21 AM IST | Rajendra B. Aklikar | Mumbai

سینٹرل ریلوے میں ۱۲؍اے سی ٹرینیں بڑھائی گئیں،مجموعی تعداد ۴۴؍ سے بڑھ کر ۵۶؍ ہوگئی،ہاربرلائن پر اے سی کا پاس لینے والے رقم واپس لے سکتے ہیں

Now the AC local train will run on the main line of Central Railway..Picture:INN
اب سینٹرل ریلوے کے مین لائن پر ہی اے سی لوکل ٹرین چلے گی۔ تصویر: آئی این این

:ہاربر لائن پر اے سی لوکل ٹرینوں کی خدمات کو ۱۴؍مئی سے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سینٹرل ریلوے نے بدھ کو مین لائن (سی ایس ایم ٹی سے کلیان،ٹٹوالا اور امبرناتھ) کیلئے اے سی لوکل ٹرینوں کی خدمات میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے مطالبہ کے تحت چھٹی اور اتوار کو بھی کچھ اے سی لوکل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ٹٹوالا تک اے سی لوکل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک رلیشن آفیسر  شیواجی ستار نےکہا کہ’’سی ایس ایم ٹی سے کلیان، ٹٹوالا اور بدلاپور کیلئے کام کاجی دنوں میں۱۲؍اے سی لوکل خدمات کے اضافے کے ساتھ ہی مین لائن پر ان کی تعداد ۴۴؍سے بڑھ کر ۵۶؍ ہوجائے گی۔ ان ۱۲؍ اے سی لوکل ٹرینوں کو غیر اے سی ٹرینوں کی جگہ چلایا جائے گا۔بہرحال ٹرینوں کی مجموعی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ پہلے ہی کی طرح ہفتہ میں ایک ہزار ۸۱۰؍ ٹرینیں ہی چلائی جائیں گی۔اتوار اور منتخبہ چھٹیوں کے دن مین لائن پر ۱۴؍ اے سی ٹرینیں چلائی جائیں گی اس طرح اتوار اور منتخبہ چھٹیوں کے دن چلائی جانے والی ٹرینوں کی تعداد ۶۷۳؍سے بڑھ کر ۶۸۷؍ ہوجائے گی۔‘‘ ہاربر لائن پر چلائی جانے والی ۱۶؍اے سی ٹرینوں کی جگہ ان کے وقت پرغیر اے سی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔یہ تبدیلی ۱۴؍مئی کے بعد عمل میں آئے گی اس طرح اے سی ٹرینیں اب محض مین لائن پر ہی چلائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہاربر لائن کے ایسے مسافر جنہوں نے اے سی کا پاس حاصل کررکھا ہے وہ ٹکٹ بکنگ کائونٹر سےاضافی رقم واپس لے سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’سینٹرل ریلوے کے ذریعہ مجموعی طور پر چلائی جانے والی ۱۸۱۰؍ٹرینوں میں سے مین لائن پر ۸۹۴؍، ہاربر لائن پر ۶۱۴؍،ٹرانس ہاربر لائن پر ۲۶۲؍ اور چوتھے کوریڈور پر ۴۰؍ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔ اتوار اور چھٹی کے دن چلائی جانے والی مجموعی ٹرینوں کی تعداد ۱۴۵۰؍ سے بڑھ کر ۱۴۷۴؍ ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK