• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فری وے، رے روڈ اور ناگپاڑہ پر حادثات، ایک پولیس اہلکار ہلاک، ۴؍ افراد زخمی

Updated: February 04, 2026, 11:59 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

۲۴؍ گھنٹے کے درمیان جنوبی ممبئی کے تین الگ الگ علاقوں میں سڑک حادثات میںایک پولیس اہلکار ہلاک  اور۴؍ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیوروں کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلانے کا کیس درج کرکے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

A car involved in an accident on the freeway. Picture: INN
فری وے پر حادثے سے دوچار ہونے والی کار۔ تصویر: آئی این این
۲۴؍ گھنٹے کے درمیان جنوبی ممبئی کے تین الگ الگ علاقوں میں سڑک حادثات میںایک پولیس اہلکار ہلاک  اور۴؍ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیوروں کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلانے کا کیس درج کرکے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
پہلا حادثہ شکلا جی اسٹریٹ پربلال مسجد کے قریب ہوا۔گزشتہ روز ایک ٹیکسی ڈرائیور  نے لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایکسس بائک پر سوار خاتون کو اتنی شدید ٹکر ماری کی وہ بائک سمیت گر پڑی اور شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے راجو نامی ڈرائیور کو پکڑلیا   اور متاثرہ خاتون نازیہ کو نائر اسپتال داخل کرایا تھا۔ متاثرہ کے شوہر محمد پرویز شیخ جو ڈیلیوری بوائے  ہیں ، نے کہا کہ حادثہ میں میری بیوی کے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ نائر اسپتال میں علاج نہ ملنے پر  اسے بالا جی اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں   ڈاکٹر نے آپریشن کرنے کو کہا   جس پر ہزاروں روپے خرچ ہوں گے۔   میں چاہتا ہوں پولیس ملزم سے  علاج  کا خرچ دلانے میں مدد کرے۔‘‘
اسی طرح گزشتہ روز وڈالا ٹریفک ڈویژن  کے پولیس اہلکار سشانت مورے رے روڈ پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا  تبھی سوزوکی ویگن آر کار  نے اسے کچل دیا۔  اسے سائن اسپتال  لے جایا گیا تھا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا ۔ سیوڑی پولیس نے  ملزم ڈرائیور شریش کمار زورےپر کیس درج کرلیا ہے۔
جنوبی ممبئی کےکوسٹل روڈ پر   ۱۷؍ سالہ لڑکے نے  اپنی ۱۸؍ سالہ دوست کے ساتھ مرسڈیز کار چلاتے ہونڈا سٹی کار کو ٹکر مار دی ۔ اس حادثہ میں ہونڈا سٹی کار کے ڈرائیورسمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔  پولیس  نے نابالغ لڑکے ، دوشیزہ اور اس کے دادا جن کی مرسیڈیز کارہے ، کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK