• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین گیمز :ہاکی میں ہندوستان نے سری لنکا کوروند دیا

Updated: September 22, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے گِفو پری فیکچرل گرین اسٹیڈیم میں پول اے کے اپنے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو ۱۔۱۶؍ سے شکست دے کر ۲۰؍ ویں ایشین گیمز آئچی-ناگویا ۲۰۲۶ء میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

Indian Players.Photo:X
ہندوستانی ٹیم۔ تصویر:ایکس

 ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے منگل کو گِفو پری فیکچرل گرین اسٹیڈیم میں پول اے کے اپنے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو ۱۔۱۶؍ سے شکست دے کر ۲۰؍ ویں ایشین گیمز آئچی-ناگویا ۲۰۲۶ء میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔موجودہ ایشین گیمز چیمپئن ہندوستان نے انڈونیشیا کے خلاف ۱۔۱۳؍کی جیت کے بعد ایک بار پھر شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے آٹھ مختلف کھلاڑیوں نے گول کیے، جبکہ جگراج سنگھ اور ابھیشیک نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔


ہندوستان نے شروع سے ہی میچ پر گرفت بنالی۔ مندیپ سنگھ نے جرمَن پریت سنگھ کے ساتھ عمدہ موو کے بعد پانچویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ جگراج سنگھ نے ۱۰؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا، جبکہ ابھیشیک نے۱۱؍ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے ۱۶؍ ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کیا اور ایک منٹ بعد ابھیشیک نے اپنا دوسرا گول کرکے ہندوستان کو ۰۔۵؍گول  سے آگے کردیا۔

یہ بھی پڑھئے:اللو ارجن اور ایٹلی کی ’’راکا‘‘نے ۳۷؍ فنکاروں کے موشن کیپچر کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

جگراج نے ۲۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کیا۔ ۲۹؍ویں منٹ میں سکھ جیت سنگھ نے پنالٹی کارنر کے شاندار ویرینٹ پر گول کیا، جبکہ دِل پریت سنگھ نے ۳۰؍ویں منٹ میں گول کرکے ہاف ٹائم تک ہندوستان کی برتری ۰۔۸؍ کردی۔ تیسرے کوارٹر میں من پریت سنگھ نے ۳۱؍ویں منٹ، وویک ساگر پرساد نے ۳۶؍ویں اور دل پریت نے ۳۸؍ویں منٹ میں گول کیا۔ جگراج نے ۴۲؍ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ہرمن پریت نے ۴۵؍ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا اور تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان ۰۔۱۳؍گول  سے آگے تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین گیمز: ۶۸؍ سال بعد فلپائن نے مردوں کی فٹبال میں پہلی کامیابی حاصل کی

آخری کوارٹر میں ابھیشیک نے ۴۹؍ویں منٹ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ سری لنکا کی جانب سے سریش رتنائکے نے ۵۰؍ویں منٹ میں واحد گول کیا، لیکن ہندوستان نے فوری طور پر اپنی رفتار دوبارہ حاصل کرلی۔ جگراج نے ۵۳؍ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر اپنا چوتھا گول کیا، جبکہ دل پریت نے ۵۵؍ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ہندوستان کی  ۱۔۱۶؍ سے جیت یقینی بنادی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے پول اے میں اپنے دونوں مقابلے جیت لیے ہیں۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ ۲۴؍ ستمبر کو جنوبی کوریا کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK