• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے گرین لینڈ سے روابط بڑھانے کی کوششیں تیز کر دیں

Updated: September 22, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi

ہندوستان نے گرین لینڈ کے ساتھ اپنے روابط بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ہندوستان کے سفیر منیش پربھات نے نوک میں سیاسی، کاروباری اور حکوم کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں سرمایہ کاری، کان کنی، ہنرمند افرادی قوت، سیاحت اور ثقافتی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

India And Greenland.Photo:INN
ہندوستان اور گرین لینڈ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان نے گرین لینڈ کے ساتھ اپنے روابط بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ہندوستان کے سفیر منیش پربھات نے نوک میں سیاسی، کاروباری اور حکوم کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں سرمایہ کاری، کان کنی، ہنرمند افرادی قوت، سیاحت اور ثقافتی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین گیمز:ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم نے تمغہ پکا کیا، خواتین ٹیم کوارٹر فائنل میں باہر

ڈنمارک میں ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق سفیر پربھات نے گرین لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کم ماریئس کیلسن سے ملاقات کی اور  ہندوستان اور گرین لینڈ کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں  پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں بالخصوص کان کنی میں سرمایہ کاری اور گرین لینڈ کے صحت اور مہمان نوازی کے شعبوں کے لیے ہنرمند ہندوستانی افرادی قوت کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔ سفارتخانے نے بتایا کہ مذاکرات میں  سیاحت، فلم سازی، یوگا اور آیوروید  سمیت ثقافتی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔
بہندوستانی مشن کے مطابق کیلسن نے گرین لینڈ کی  اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے وژن  سے آگاہ کیا۔ یہ سفارتی سرگرمیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب گرین لینڈ اپنے بین الاقوامی اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پربھات نے الگ سے گرین لینڈ کی وزارت خارجہ کے سربراہ جیکوب روہمن ہارڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں گرین لینڈ کے دنیا کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط  پر بات ہوئی۔ گرین لینڈ غیر ملکی سرمایہ کاری، سیاحت اور فضائی رابطوں میں اضافے کے لیے مزید مواقع پیدا کر رہا ہے۔
سفارتخانے کے مطابق ہندوستان نے  کاروبار، سیاحت اور ثقافت  کے شعبوں میں گرین لینڈ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ٍٍٍٍٍ ہندوستانی وفد کی بات چیت میں کان کنی ایک اہم موضوع کے طور پر سامنے آئی۔ پربھات نے گرین لینڈ بزنس ایسوسی ایشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کیلڈسن سی کے سے ملاقات کی، جس میں کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے گرین لینڈ کی بڑھتی ہوئی آمادگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’Fauzi‘ ‘کی ریلیز میں تاخیر، کیا سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘بھی مؤخرہوگی؟

ہندوستانی مشن کے مطابق ملاقات میں  صحت، مہمان نوازی اور سیاحت  کے شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت پر بھی توجہ دی گئی۔ کان کنی پر یہ توجہ اس لیے اہم ہے کہ گرین لینڈ کے معدنی وسائل نے بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی توجہ حاصل کی ہے۔ حالیہ صنعتی سرگرمیوں میں خطے میں نایاب معدنیات سے متعلق منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت بھی شامل ہے۔ہندوستانی سفیر نے رائل گرین لینڈ کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹوکے بنزر سے ملاقات کی۔ بات چیت میں سرکاری ملکیت والی کمپنی کی وسیع پیمانے پر ماہی گیری کی سرگرمیوں، بین الاقوامی منڈیوں میں توسیع اور اس کے ٹرالرز میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پربھات کو نوک بندرگاہ پر واقع رائل گرین لینڈ کی فیکٹری کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اقتصادی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ گرین لینڈ اور ڈنمارک میں ہندوستان کی سفارتی سرگرمیوں میں ثقافتی اور کمیونٹی سے متعلق اقدامات بھی شامل رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK