• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے سی ٹی فائبرنیٹ نے طویل مدتی پلان پر۱۵؍ فیصد تک رعایت کا اعلان کیا

Updated: October 27, 2025, 7:32 PM IST | New Delhi

جنوبی ہندوستان میں مضبوط موجودگی رکھنے والی کمپنی ایٹریا کنورجنس ٹیکنالوجیز (اے سی ٹی) فائبرنیٹ نے شمالی ہندوستان میں اپنے طویل مدتی پلانز پر ۱۵؍ فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Fibernet.Photo:INN
فائبر نیٹ۔ تصویر:آئی این این

جنوبی ہندوستان میں مضبوط موجودگی رکھنے والی کمپنی ایٹریا کنورجنس ٹیکنالوجیز (اے سی ٹی) فائبرنیٹ نے شمالی ہندوستان میں اپنے طویل مدتی پلانز پر ۱۵؍ فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔  کمپنی نے پیر  کو  ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وہ ۶؍ ماہ کے پلان پر ۵ء۷؍فیصد اور بارہ ماہ کے پلان پر ۱۵؍ فیصد کی رعایت پیش کرے گی۔ یہ آفر دہلی، غازی آباد، لکھنؤ اور جے پور میں دستیاب ہوگا۔ 
اب ان شہروں کے صارفین اے سی ٹی فائبرنیٹ کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اسمارٹ وائی فائی کے فوائد حاصل کر سکیں گے، جو انٹیلیجنٹ بینڈوِڈتھ مینجمنٹ، بہتر کوریج اور متعدد ڈیوائسز پر مستحکم کنکشن فراہم کرتا ہے، جس سے انٹرنیٹ کا تجربہ مزید اسمارٹ اور قابلِ اعتماد بن جاتا ہے۔  قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی جنوبی ہندوستان میں اپنی کامیابی کے بعد اب شمالی ہندوستان میں اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے پر وسعت دینا چاہتی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ تہواروں کا خصوصی آفر صرف اے آئی سے چلنے والے اسمارٹ وائی فائی پلانز (میش ویریئنٹس کے علاوہ) پر ہی نافذ ہوگا۔ 
ایٹریا کنورجنس ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے مارکیٹنگ ہیڈ روی کارتک نے کہاکہ  اس تہوار کے موسم میں اے سی ٹی فائبرنیٹ اپنے نمایاں پروڈکٹ اے آئی پر مبنی اسمارٹ وائی فائی کے ذریعے ہر گھر میں خوشیاں لا رہا ہے۔ شمالی ہندوستان کے صارفین اب بغیر کسی اضافی خرچ کے بلاتعطل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ خصوصی آفر لوگوں کے جشن میں مزید خوشی شامل کرنے کا ہمارا طریقہ ہے تاکہ خاندان اور کاروبار جڑے رہیں، تہوار منائیں اور اسمارٹ انٹرنیٹ کے فوائد کا تجربہ کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے:کیا دسمبر میں آر بی آئی تحفہ دے گا؟کیا قرض سستے ہوں گے

انڈین آئل نے دوسری سہ ماہی میں ۷۶۱۰؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ۷۱۶۰؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا۔ اس کا منافع پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں ۱۸۰؍ کروڑ روپے اور موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں۵۶۸۹؍ کروڑ روپے تھا۔  کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیر کو ہونے والی میٹنگ میں مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔ اس نے کہا کہ سہ ماہی کے دوران اس کی کل آمدنی۰۷ء۴؍ فیصد بڑھ کر۲۰۴۵۱۵؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ اس میں سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے آمدنی۱۸۹۴۲۵؍ کروڑ روپے تھی۔ گیس کی فروخت سے ۱۱۱۳۵؍ کروڑ روپے اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے۶۳۹۱؍ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔  دریں اثنا، خام مال کی لاگت میں تقریباً ۱۰؍ فیصد کمی کی وجہ سے کل اخراجات۵۵ء۱؍ فیصد کم ہو کر۱۹۴۴۴۹؍ کروڑ روپے ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK