Inquilab Logo

مہوا موئترا کیخلاف کارروائی، سی بی آئی کے چھاپے

Updated: March 23, 2024, 11:06 PM IST | Agency | Kolkata

کولکاتا میں واقع ان کے مکان اور دفاتر سمیت دیگر شہروں میں ۴؍ مقامات پر ایک ساتھ چھاپہ مارا گیا، مہوا کیخلاف لوک پال کی ہدایت پر ایجنسی نے کیس درج کیا ہے۔

TMC leader and parliamentary election candidate Mehua Moitra. Photo: INN
ٹی ایم سی لیڈر اور پارلیمانی الیکشن کی امیدوار مہوا موئترا ۔ تصویر : آئی این این

سی بی آئی نے سنیچر کوترنمول کانگریس لیڈر اور وزیر اعظم مودی پر مسلسل تنقیدوں کے سبب  لوک سبھا سے برخاست کی گئیں  سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے مکان پر چھاپہ مارا ہے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں سوال پوچھنے کیلئے کیش والے معاملہ میں کیس درج کیا تھا، جس کے بعد یہ چھاپے مارے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی حکام نے مہوا سے متعلق کولکاتا سمیت کئی دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ان میں مہوا موئترا کے والد کامکان بھی شامل ہے۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایجنسی نے لوک پال کی ہدایت پر کیس درج کے بعد تفتیش شروع کرتے ہوئے کولکاتا سمیت کئی مقامات پر سابق ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کے احاطوں کی تلاشی لی ۔ افسران نے کہا کہ سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیمیں سنیچر کی صبح کولکاتا اور دیگر شہروں میں مہوا موئترا کی رہائش گاہ پر  پہنچیں، تلاشی کی کارروائی کے بارے میں مطلع کیا اور پھر آپریشن  شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ تبدیلی مجھ میں نہیں کشمیر کے حالات میں آئی ہے میں تو صرف اسکا اعتراف کررہی ہوں‘‘

اس تلاشی  کے دوران کئی دستاویز ضبط کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ اس دوران مہوا وہاں موجود تھیں یا نہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن ایجنسی کی کارروائی سے مہوا کی پارٹی ترنمول کانگریس سخت برہم ہے۔ پارٹی نے اسے اپنے لیڈروں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ پارٹی اس کے خلاف سخت احتجاج کرے گی کیوں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دورانیہ چھاپے مارے جارہے ہیں اور ووٹرس کو متاثر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے۔ 
 واضح رہے کہ سی بی آئی نے لوک پال کی ہدایت پر جمعرات کو ٹی ایم سی کی سابق ایم پی موئترا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ لوک پال نے سی بی آئی کو چھ ماہ کے اندر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔دراصل لوک پال نے بی جے پی  رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے ذریعہ موئترا پر لگائے گئے الزامات کی ابتدائی جانچ کے بعد سی بی آئی کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK