Inquilab Logo Happiest Places to Work

معذوروں کے ڈبے میں سفر کرنے والوں پر کارروائی

Updated: September 08, 2023, 9:22 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

سینٹرل ریلوے میںایک ہی رات میںآرپی ایف نے ۲۷۶؍ مسافروں کو پکڑا اور جرمانہ عائد کیا

The persons found traveling in the disabled compartment are in the custody of the RPF.
معذوروں کے ڈبے میں سفرکرتے پائے گئے افراد آر پی ایف کی تحویل میں ۔

 : سینٹرل ریلوے  میں لوکل ٹرینوں میں معذوروں کیلئے مختص ڈبے میںسفر کرنےوالے عام مسافروں کے خلاف ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) نے گزشتہ شب میںمہم چلائی اور ۲۷۶؍ مسافروں کو تحویل میںلے لیا ۔تمام مسافروں کوریلوے کی کورٹ واقع کلیان میںرات  ہی میںپیش کیا گیا جہاں جوڈیشیل مجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی )نے شنوائی کی اوران تمام پر جرمانہ عائدکیا۔ بعدازیں ان کومتنبہ کیا گیاکہ آئندہ اس سے گریز کریں۔
 ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف )کی جانب سے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران تھانے میں ۷۲، ڈومبیولی میں ۶۷، کلیان میں۸۰؍ اور بدلا پور میں ۵۷؍ مسافروں کوتحویل میں لیا گیا۔
 سینٹرل ریلوے کےچیف پی آر ڈاکٹر شیوراج مانس پورے نے نمائندۂ انقلاب کے استفسار پر بتایا کہ’’ معذوروں کیلئے مختص ڈبے میں عام مسافروں کے سفر کرنے کی وجہ سے بھیڑبھاڑ   زیاد ہ ہوجاتی ہے اور کئی مرتبہ معذور مسافروں کی جانب سے شکایت کی جاتی ہے اس لئے دیگر مسافروں کو خود ہی اس کاخیال رکھنا چاہئے کہ وہ اُس ڈبے میں سفر نہ کریں ۔ اس سے عام مسافر معذور مسافروں کی مدد بھی کریں گے اور ان کی شکایت بھی دور ہوجائے گی ۔‘‘   انہوںنےیہ بھی کہا کہ’’ اچانک کارروائی کی وجہ یہی ہے کہ عام مسافروں کواس سے باز رکھا جائے اور ان میں یہ خوف بھی ہوکہ اگروہ اصول کی خلا ف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور ان کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔اس لئے عام مسافر معذوروں کیلئے مختص ڈبے میںسفر نہ کریں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK