Inquilab Logo

کورونا میں اضافہ کے باوجود اسکول چلانے پر کارروائی

Updated: February 26, 2021, 9:26 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان میں محکمہ تعلیم کی ہدایت کو کو در کنار کرتے ہوئے ایک گجراتی میڈیم اسکول میں دہم جماعت کی کلاس چلائی جا رہی تھی ، انتظامیہ کو اس کی طلاع ملتے ہی اعلیٰ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کرکلاس بند کروائی اور ہیڈ ماسٹر کو متنبہ کیا

School Students - Pic : INN
کلاس بندکرواکر طالبات کو گھر بھیج دیا گیا ۔(تصویر،انقلاب

کلیان اور ڈومبیولی میں کورونا کے معاملات تیزی سے بڑ ھتے جارہے ہیں ۔ میونسپل انتظامیہ کووِڈ ۱۹؍ کے پھیلاؤ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ گزشتہ سال جون تا اگست کے در میان کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) ہارٹ اسپاٹ بن چکا تھا۔ اب   ایک بار پھر شہر میں لگاتار مر یضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن چند افراد انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ محکمہ تعلیم   نے  فی الحال اسکولیںنہ کھولنے کا واضح حکم دے رکھا ہے اور اب سے قبل تک جو کلاسیز چلائی جارہی تھیں انہیں بھی  بند کردیاگیا ہےلیکن اس واضح ہدایت کو در کنار کرتے ہوئے یہاں ایک گجراتی میڈیم اسکول میں دہم جماعت کی کلاس چلائی جارہی تھی ۔ میونسپل انتظامیہ کو اس کی طلاع ملتے ہی اعلیٰ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی۔ 
         جمعرا ت کی صبح کے ڈی ایم سی کے وارڈ آ فیسر بھاگا جی بھنگارے کو اطلاع ملی کہ جوشی باغ میں واقع ایم جے  بی گجراتی گر لز اسکول میں دسویں کی کلاس چل رہی تھی۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور وارڈ آ فیسر فوراً جائے وقوع پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک کمرے میں دسویں جماعت کی طالبات بیٹھی ہوئی تھیں ۔بہت سی بچیوں نے چہرے پر ماسک بھی نہیں لگا یا تھا۔ تاہم جب افسران کو دیکھا تو فوراً چہرے پر ماسک لگا لیا۔ وارڈ آفیسربھاگا جی بھنگارے نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے باز پرس کی تو انہوں نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ لڑ کیوں کوصرف ایک دن کیلئے اسکول بلایا گیا تھا۔اس ضمن میں نمائندہ ٔ انقلاب نے وارڈ آفیسر سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکول کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اور ہیڈ ماسٹر کو متنبہ کیا گیا ہے کہ سر کاری حکم نامہ ملنے تک اسکول بند رکھا جائے اگر اس در میان حکم عدولی کی گئی تو اسکول کو سیل کردیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK