• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوپیندر کشواہا کی پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کے آثار

Updated: December 26, 2025, 12:58 PM IST | Shahid Iqbal | Patna

بی جےپی کے کارگزار قومی صدر نتن نوین سے ملنے والے ۳؍ اراکین اسمبلی پارٹی صدر کی’ لٹی چوکھا ‘دعوت میں نہیں پہنچے۔

Rashtriya Lok Morcha MLAs with Nitin Naveen. Picture: INN
نتن نوین کے ساتھ راشٹریہ لوک مورچہ کے اراکین اسمبلی۔ تصویر: آئی این این
اوپیندرکشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک مورچہ میں ناراضگی اور بے چینی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ معاملہ پارٹی صدر کی لٹی چوکھا دعوت میں۴؍میں سے ۳؍اراکین اسمبلی کے نہیں پہنچنے کی اطلاع ہے۔ بدھ کو شام میں منعقدہ اوپیندر کشواہا کی لٹی چوکھا پارٹی میں وہی ۳؍ اراکین اسمبلی نہیں پہنچے تھے جنہوں نےدن میں بی جےپی کے کارگزار قومی صدرنتن نوین سےملاقات کی تھی۔اس سے راشٹریہ لوک مورچہ میں ٹوٹ پھوٹ کی قیاس آرائیاں ایک بارپھر تیز ہوگئی ہیں۔ 
یاد رہے کہ اوپیندر کشواہا نے بدھ کو شام میں اپنی رہائش گاہ پر لٹی چوکھا کی دعوت کی تھی۔ اس میں بہت سے لوگ پہنچےتھےلیکن ان کی ہی پارٹی کے ۳؍ ایم ایل اے مادھو آنند، رامیشور مہتو اور آلوک سنگھ غائب  رہے۔ اوپیندر کشواہا کی پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کی قیاس آرائیوں کی ایک بڑی وجہ رامیشور مہتو کا بی جے پی کے کارگزار قومی صدر نتن نوین سے ملاقات کے لیے دہلی کا بھی سفر بھی ہے۔ اس سے قبل بھی راشٹریہ لوک مورچہ کے اندر اختلافات کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔
اس تعلق سے جب ’انقلاب‘ کے نمائندہ نےراشٹریہ لوک مورچہ کے ترجمان رام پکار سنہا سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ’ ’یہ پارٹی دراصل میڈیا والوں کیلئے رکھی گئی تھی۔ اس میں شرکت کیلئےپارٹی لیڈروں کے ساتھ ہی متعدد شخصیات کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ لیکن اس میںکئی لوگ نہیں آسکے کیونکہ ان کا پہلے سے پروگرام طے تھا۔‘‘انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی متحد ہےاور سبھی لیڈران اور اراکین اسمبلی ہمارے قائدکی پالیسی اور قیادت میں پوری مضبوطی سے یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK