Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممنوع جانوروں کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت پر ’مکوکا‘ کے تحت کارروائی کا فرمان

Updated: May 23, 2026, 11:55 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

عیدالاضحی کے پیش نظر ریاستی حکومت کی سختی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس محکمہ کوجاری کردہ سرکیولر میں کئی ہدایات پر عمل درآمد ضروری قرار دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

عیدالاضحی کے موقع پر ممنوعہ جانوروں کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والے افراد، گروہ یا تنظیمیں ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ نے انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئے اسمگلنگ کرنے یا ممنوعہ جانوروں کو ذبح کرنے والوں کے خلاف مکوکا کے تحت کیس درج کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ یہی نہیں محکمہ داخلہ ممبئی اور مہاراشٹر پولیس کو ہدایت دینے کے ساتھ اس ضمن میں جاری کردہ سرکیولر کے ذریعہ تمام ڈسٹرکٹ کلکٹرز کو پڑوسی ریاستوں کے تمام ’انٹری پوائنٹس‘ پر چیک پوسٹ قائم کرنے اور چوکناّ رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بس اسٹاپ پر چھت کا نہ ہونا مسافروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے

عیدالاضحی کے موقع پر جہاں حکومت نے عارضی مذبح قائم کرنے کی اجازت دی ہے وہیں ممانعت کے باوجود ممنوع جانوروں کی اسمگلنگ کرنے والے افراد، گروہوں اور تنظیموں کے علاوہ ان لوگوں کو بھی متنبہ کیا ہے جو ہدایت کے باوجود نہ صرف ممنوع جانوروں کی اسمگلنگ اور خریدو فروخت کے ساتھ جانور ذبح کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ ریاستی محکمہ داخلہ نے شہری اور ریاستی پولیس کو ایسے افراد، گروپ اور تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مکوکا کے تحت کیس درج کرنے کی ہدایت دی ہے - ساتھ ہی ممنوع جانوروں کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے تمام ضلع کلکٹروں کو ریاست مہاراشٹر سے جڑنے والے انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹ قائم کرنے کاحکم دیا ہے۔ یہی نہیں ان چیک پوسٹ پر پولیس محکمہ کے افسران کے علاوہ ٹرانسپورٹ، اربن اینڈ رورل گورنمنٹ باڈیز کے افسران کے ہمراہ انیمل ہسبنڈری کے افسران اور دیگر کمشنریٹ کے افسران کو بھی تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی مذکورہ افسران کے نمبر بھی عام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے - اس کے علاوہ جاری کردہ سرکیولر کے ذریعہ غیر قانونی طور پر مویشیوں کی نقل و حمل اور بنا اجازت جانور کو ذبح کرنے والوں پر نظر رکھنے اور کارروائی کرنے کے لئے فلائنگ اسکواڈ تعینات کرنے کا فرمان بھی جاری کیا گیا ہے۔ تاہم ممنوع جانوروں، یا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے اور ذبح کرنے والوں کے خلاف شکایت کرنے کے لئے عوام سے ہیلپ لائن نمبر۱۱۲؍ پر شکایت درج کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ تاہم جانوروں کے ذبیحہ کے تعلق سے اجازت نامہ حاصل کرنے کیساتھ مناسب بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ، عوامی اور حفضان صحت کا خیال رکھنے اور اس ضمن جاری کردہ ہدایت پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے -

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK