Inquilab Logo Happiest Places to Work

اداکار پرکاش راج کا دعویٰ، ایس آئی آر کے دوران بنگلورو کی ووٹر لسٹ سے نام حذف

Updated: August 11, 2026, 1:05 PM IST | Bengaluru

اداکار پرکاش راج نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک میں جاری ایس آئی آر کے دوران بنگلور کی ووٹر لسٹ سے ان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اسی حلقے میں پیدا ہوئے، تعلیم حاصل کی اور لوک سبھا کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ پرکاش راج نے کہا کہ اب وہ اپنا ووٹر آئی ڈی دوبارہ حاصل کرنے کیلئے قانونی و انتظامی عمل کا سامنا کریں گے۔

Prakash Raj. Photo: INN
پرکاش راج۔ تصویر: آئی این این

اداکار پرکاش راج نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک میں جاری ایس آئی آر کی مشق کے دوران ان کا نام بنگلور کی ووٹر فہرست سے حذف کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ریاست میں انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔ ایس آئی آر کے دوران جن ووٹروں کے نام نشان زد کیے گئے ہیں، انہیں اپنی تفصیلات کی تصدیق کرنے اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام برقرار رکھنے  کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Prakash Raj (@joinprakashraj)

اداکار پرکاش راج نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ایس آئی آر کے دوران پیش آنے والے اپنے معاملے کی وضاحت کی۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، ’’پیارے دوستو، میں آپ کے ساتھ ایک لطیفہ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں ان ۶۵؍ لاکھ ووٹروں میں سے ایک ہوں جن کا ووٹ دینے کا حق ایس آئی آر کے بعد بنگلورو حلقے سے حذف کر دیا گیا ہے۔ اچھا لطیفہ ہے، ہے نا؟‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں اسی حلقے میں پیدا ہوا۔ میں اسی حلقے میں رہا۔ میری اسکول اور کالج کی تعلیم، تھیٹر، سب کچھ یہیں ہوا۔ اور آپ کی اطلاع  کیلئے بتا دوں کہ میں اسی حلقے سے لوک سبھا امیدوار بھی رہ چکا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکی عدالت نے گوتم اور ساگر اڈانی کے خلاف فوجداری الزامات خارج کر دیے

پرکاش راج نے مزید کہا، ’’خیر، لطیفہ اچھا ہے۔ کھیل شروع ہو گیا ہے۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ اپنا ووٹر آئی ڈی واپس حاصل کرنے  کیلئے مجھے کن مراحل سے گزرنا ہوگا۔ خیر، کھیل شروع ہو گیا ہے۔‘‘ مزید کہا، ’’لیکن ایک بات، میرے دوست، آپ اپنے اختیارات استعمال کرکے ان چند شہریوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر سکتے ہیں جو شاید آپ کو منتخب نہ کریں۔ لیکن کیا آپ ہمیں، میرے عزیز دوست، اس طاقت سے روک سکتے ہیں کہ ہم آپ کو اقتدار سے ہٹانے کی طاقت استعمال کریں؟ بس پوچھ رہا ہوں۔ الوداع۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK