اڈانی گروپ اگلے۱۰؍سال میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر۸۴؍ بلین ڈالر یعنی تقریباً۷؍ لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گا۔
EPAPER
Updated: December 04, 2023, 12:41 PM IST | Agency | New Delhi/Mumbai
اڈانی گروپ اگلے۱۰؍سال میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر۸۴؍ بلین ڈالر یعنی تقریباً۷؍ لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گا۔
اڈانی گروپ اگلے۱۰؍سال میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر۸۴؍ بلین ڈالر یعنی تقریباً۷؍ لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گا۔ گروپ کے چیف فائنانشل آفیسر (سی ایف او) جوگیشندر سنگھ نے یہ اطلاع دی۔جوگیشندر سنگھ نے کہا کہ `ہمارے پاس۲۰؍ لاکھ کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت ہےلیکن اچھے وینڈروں کی کمی کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسےہم اپنے وینڈروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے ہمارے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہم اگلے۲۵؍ سال میں ۸۰؍لاکھ کروڑ روپے تک خرچ کر سکیں گے۔گروپ کی۶؍ کمپنیاں بانڈز کے ذریعے فنڈ اکٹھا کریں گی۔اڈانی گروپ کی ۶؍ کمپنیاں ، اڈانی گرین انرجی، اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ، اڈانی انرجی سولوشنز، اڈانی پاور اور دو غیر فہرست شدہ کمپنیاں ۔ اڈانی ایئرپورٹس اور اڈانی روڈز جلد ہی عالمی اور گھریلو مارکیٹوں میں بڑی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہی ہیں ۔ اس کے لیے یہ کمپنیاں بانڈز جاری کرکے مارکیٹ سے فنڈ اکٹھا کریں گی۔ کمپنیاں کل فنڈکا۸۰؍ غیر ملکی مارکیٹ سے اور۲۰؍ فیصد مقامی مارکیٹ سے اکٹھا کریں گی۔
ہنڈن برگ نے شیئر ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا
رواں سال۲۴؍ جنوری کو امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ پر منی لانڈرنگ اور شیئرز میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد کمپنی کے شیئرز میں زبردست گراوٹ آئی تھی۔ تاہم بعد میں کمپنی کے شیئرز بحال ہونا شروع ہوئے۔اس کے بعد سپریم کورٹ نے مارکیٹ ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) کو کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ تاہم کمپنی ان الزامات کی مسلسل تردید کرتی رہی ہے۔