جولائی -ستمبرکی دوسری سہ ماہی میں اے پی ایل کا منافع۶؍ ہزار ۵۹۴؍کروڑ روپے درج کیا گیا۔
EPAPER
Updated: November 03, 2023, 11:17 AM IST | Agency | New Delhi
جولائی -ستمبرکی دوسری سہ ماہی میں اے پی ایل کا منافع۶؍ ہزار ۵۹۴؍کروڑ روپے درج کیا گیا۔
اڈانی پاور لمیٹڈ (اے پی ایل) کو دوسری سہ ماہی میں نو گنا کا منافع ہوا ہے۔ اے پی ایل نے جمعرات کو رواں مالی سال ۲۴-۲۰۲۳ء کی دوسری سہ ماہی جولائی-ستمبر کے اپنے مجموعی خالص منافع میں ۹؍ گنا سے زیادہ اضافے کی رپورٹ پیش کی ہے جس میں اس کا منافع ۶ ؍ ہزار ۵۹۴؍کروڑ روپے درج کیا گیا ہے۔ کمپنی نے۲۳-۲۰۲۲ء کی دوسری سہ ماہی میں ۶۹۸؍ کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع کمایا تھا۔خالص منافع میں اضافہ زیادہ آمدنی اور ٹیکس کے اثاثے میں التواء کی وجہ سے حاصل ہوا۔
مالی سال۲۴-۲۳ ءکی دوسری سہ ماہی میں آپریشنز سے اڈانی گروپ کی فرم کی مجموعی آمدنی ۸۴؍ فیصد بڑھ کر۱۲؍ہزار ۹۹۰؍ کروڑ روپے ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں ۷؍ ہزار ۴۴۰؍ کروڑ روپے تھی۔
اے پی ایل کی مجموعی بجلی کی فروخت کا حجم مالی سال۲۴-۲۳؍ کی دوسری سہ ماہی میں ۱۸ء۱؍ ارب یونٹس(بی یو) درج کیا گیا ہے جو کہ بجلی کی طلب میں بہتری اور اعلی آپریٹنگ صلاحیت کے اشارے کے ساتھ مالی سال ۲۰۲۳ء کی دوسری سہ ماہی میں ۱۱؍ ارب یونٹس سے ۶۵؍ فیصد زیادہ ہے۔