Inquilab Logo

آج سے ویسٹرن ریلوے میں ۸؍اے سی لوکل سروسیز کا اضافہ

Updated: August 08, 2022, 11:14 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Churchgate

اے سی سروسیزبڑھ کر۴۸؍ ہوجائیںگی،کرائے میں کمی سے مسافروں کی تعدادبڑھنے کا ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ ،سینٹرل ریلوے میں سروسیز میں اضافے کا فی الوقت کوئی منصوبہ نہیں

Increasing the service of AC Local in Western Railway will provide more convenience to the passengers.:INN
ویسٹرن ریلوے میں اے سی لوکل کی سروس بڑھانے سے مسافروں کو مزید سہولت ہوگی۔۔ تصویر:آئی این این

آج  ۸؍اگست بروزپیر سے ویسٹرن ریلوے میں ۸؍اے سی لوکل ٹرین سروس کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ اس اضافے کے بعد ویسٹرن ریلوے میں اے سی سروسیزبڑھ کر  اب ۴۸؍ ہوجائیںگی۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرائے میں نصف حد تک کمی کے بعد اے سی لوکل ٹرینوں کےمسافروںکی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرہی ویسٹرن ریلوے میں سروسیزبڑھائی جارہی ہیں تاکہ ان کو راحت ملے اوریہ اضافہ ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافے کا سبب بنے۔
  دوسری جانب سینٹرل ریلوے میں مین لائن پر سی ایس ایم ٹی سے بدلاپورسیکشن پر ۵۶؍اے سی لوکل سروسیز چلائی جارہی ہیں۔ فی الوقت اس میںاضافے کا سینٹر ل ریلوے انتظامیہ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
؍۸؍سروسیزمیں۴؍ اپ اور۴؍ڈاؤن کہاں سے کہاں تک 
؍ ۸؍اگست سے بڑھائی جانے والی ۸؍ میں ۴؍ خدمات اپ اور۴؍ ڈاؤن ہوں گی۔ اپ سروسیز میں ایک سروس ویرار سے چرچ گیٹ ، ایک بوریولی سے چرچ گیٹ ، ایک ملاڈ سے چرچ گیٹ اورایک  بھائندر سے چرچ گیٹ ہوگی ۔ ڈاؤن سمت میں ایک سروس چرچ گیٹ سے ویرار، ایک چرچ گیٹ سے بوریولی ، ایک چرچ گیٹ سے ملاڈ اور ایک چرچ گیٹ سے بھائندر شامل ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے اس امید کا اطہار کیا ہے کہ اس سے مسافروں کو سہولت ہوگی۔
اے سی لوکل کے مسافر فرسٹ کلاس ڈبے میں سفر کرسکتے ہیں
 سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار سے نمائندۂ انقلاب کے یہ پوچھنے پر کہ کیا اے سی لوکل کے مسافر فرسٹ کلاس ڈبے میںسفر کرسکتے ہیں توانہوںنے کہاکہ ’’ ہاں اس کی اجازت دی گئی ہے ،اس میںاب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ‘‘ ان سے یہ پوچھنے پرکہ کیا سینٹر ل ریلو ے میںبھی اے سی لوکل خدمات میںاضافہ ہونے والا ہے تو انہوںنے نفی میں جواب دیا اورکہاکہ ’’ ابھی ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگرکوئی فیصلہ کیا جائے گا تو مسافروں کواس کی پیشگی اطلاع دی جائے گی۔‘‘  چیف پی آراو کے مطابق ’’جہاںتک اے سی لوکل کو میٹرو کی سطح پرلانے یعنی کرایہ وغیرہ میٹرو جیساکرنے کی بات ہے تو اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہےاورنہ ہی کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ ویسے اس تعلق سے کوئی بھی فیصلہ مقامی ریلوے کے اعلیٰ افسران سے صلاح ومشورہ اورحالات کا جائزہ لینےکے بعد ریلوے بورڈ کرتا ہے۔ ‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوںنےیہ کہتے ہوئے بھی اس کی نفی کی کہ ’’ اے سی لوکل ٹرینوں کے مسافروںکی تعداد میں خاصا اضافہ ہوچکا ہے اس لئے اب کرائے میں مزید کمی وغیرہ کا فوری طور پر کوئی امکا ن نہیں ہے۔‘‘
میٹرو کا جال بچھ جانے کےبعد کرائےمیںغور وخوض ممکن ہوگا 
 بعض دیگر افسران کا البتہ یہ کہناتھا کہ جب میٹرو کا جال پوری طرح شہر اورمضافات میں بچھ جائے گا اورمیٹرو ٹرینیں تمام روٹ پرشروع کردی جائیںگی تو شاید ا ے سی لوکل ٹرینوں کے کرائے میں ترمیم پرپھر غور کیا جائے کیونکہ اس وقت مسافر اپنی سہولت کے اعتبار سے مختلف روٹس پربَٹ سکتے ہیں۔ جب یہ صورتحال ہوگی اوراے سی لوکل کے مسافر کم ہوں گے توغور کئے جانے کا امکان ہے جیسا کہ اس سے قبل اے سی لوکل ٹرینوں کے کرائے میںکمی اور مسافروں کے اس جانب رخ نہ کرنے کے سبب ممکن ہوئی تھی اورریلوے انتظامیہ کوکرائے میں تخفیف پرمجبور ہونا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK