Inquilab Logo

آدتیہ برلا گروپ کا پنجاب میںکروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

Updated: July 25, 2021, 10:02 AM IST | Chandigarh

یہ تجارتی گروپ ،پنجاب میں ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے پینٹ کی یونٹ جبکہ راج پورہ میں۵۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے سیمنٹ کی یونٹ قائم کرے گا

Punjab Chief Minister Capt Amrinder Singh tweeted this picture.
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے یہ تصویر ٹویٹ کی ۔

آدتیہ برلا گروپ پنجاب میں پینٹ کی یونٹ قائم کرنے کے لئےایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ راج پورہ میں۵۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے سیمنٹ کی یونٹ قائم کرے گا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اس پیش رف کا خیرمقدم کیا ہے۔ لدھیانہ میں حال ہی میں  تیار کی گئی  ہائی ٹیک ویلی میں۱۴۷؍ کروڑ روپے کی۶۱؍ ایکڑ اراضی کا  الاٹمنٹ لیٹر حوالے کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے ریاست میں صنعتی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ممکنہ کاروباری افراد اور صنعت کاروں کو سازگار ماحول  فراہم کیا ہے کیونکہ ریاست میں پر امن کارکنوں، بہتر سڑکوں، ریلوے اور ہوائی رابطوں کی صورت میں ٹھوس انفراسٹرکچر موجود ہے۔ پنجاب نے ملک میں لاجسٹک کو آسان بنانے میں  دوسرا درجہ حاصل کیا ہے ۔
  کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ ریاست کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ اس نے ’انوسٹ پنجاب‘ کے ساتھ ون اسٹاپ شاپ کے طور پر گزشتہ ۴؍سال کے دوران موصول ہونے والے۲؍ ہزار۹۰۰؍ سے زیادہ منصوبوں کی تجاویز کے ذریعے۹۱؍ ہزار کروڑ روپے کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا نظم کیا ہے۔  وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  ممبئی سے ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کرکے آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا نے پنجاب کے صنعتی ماحول کے نظام پر اعتماد کا اظہار کیا  نیز صنعتی پالیسیوں کی منظوری کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے دکھائی جانے والی مستعدی کی تعریف کی۔  اس دوران برلا نے وزیر اعلیٰ کو  بتایا کیا کہ پینٹ مینوفیکچرنگ یونٹ سے۶۰۰؍ سے زائد افراد کیلئے بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ایک ہزار۵۰۰؍افراد کیلئے بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔  اس موقع پر چیف سیکریٹری وینی مہاجن، پرنسپل سیکریٹری انویسٹمنٹ پروموشن آلوک شیکھر ، سی ای او انویسٹمنٹ پنجاب رجت اگروال، پنجاب اسمال انڈسٹریز اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نیلیمہ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK