• Sun, 13 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دِشا کے والد نے آدتیہ ٹھاکرے اور دینو موریہ کو قتل میں ملوث قرارد یا

Updated: September 13, 2026, 6:42 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

آنجہانی اداکاروں کی سابق منیجر دشا سالیان کی پراسرار موت کے ۶؍سال بعد ایک بار پھر اس معاملے کی از سر نو تحقیقات شروع کی جارہی ہے۔

Disha`s father, Satish Salian. Photo: INN
دشا کےوالد ستیش سالیان ۔تصویر: آئی این این
آنجہانی اداکاروں کی سابق منیجر دشا سالیان کی پراسرار موت  کے  ۶؍سال بعد ایک بار پھر اس معاملے کی از سر نو تحقیقات شروع کی جارہی ہے۔ یہ تحقیقات بامبے ہائی کورٹ کے ستمبر میں دیئے گئے حکم پر کی جارہی ہے اور عدالت کے حکم کے مطابق ہی دشا سالیان کےوالد ستیش سالیان نے جمعہ کو باندرہ کرلا کمپلیکس  ( بی کے سی) میں واقع سی بی آئی کے دفتر پہنچ کر اپنا بیان قلمبند کرایا۔ اپنے بیا ن میں ستیش سالیان نے شیو سینا ( ادھو) کے لیڈر و سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے ،اداکار دینو موریا اور متعدد اہم شخصیات کے نام درج کرائے ہیں اور الزام عائد کیا ہے یہ سبھی دشا سالیان کی اجتماعی عصمت دری اور قتل میں ملوث ہیں۔ستیش سالیان جمعہ کی دوپہر ۲؍ بجے کے قریب سی بی آئی دفتر پہنچے اور تقریباً ساڑھے ۴؍گھنٹے (شام ساڑھے ۶؍بجے تک)تفتیشی افسران کے سامنے اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروایا۔
 
 
اہم شخصیات کے نام درج کروائے
اپنے بیان میں ستیش سالیان نے دِشا سالیان کی موت میں ملوث ہونے میں جن شخصیات کا نام لیا ان میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے، اداکار دینو موریا اور ان کے باڈی گارڈز، اداکارسورج پنچولی، ممبئی کی سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور سابق پولیس آفیسر سچن وازے شامل ہیں۔
انصاف کا مطالبہ
اپنے بیان کے بعد ستیش سالیان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام معلومات سی بی آئی کے سامنے پیش کر دی ہیں اور انہیں امید ہے کہ اب ان کی بیٹی کو انصاف ملے گا۔
ستیش سالیان کے وکیل کے دعوے
ستیش سالیان کے وکیل نیلیش اوجھا نے بتایاکہ ’’بامبے ہائی کورٹ نے بالکل واضح حکم دیا ہے کہ ستیش سالیان کا بیان قلمبند کرو اور ایف آئی آر درج کرو،اسی کے مطابق جانچ کی جائے ۔ جس کے خلاف ثبوت ملتے ہیں اس کی چارج شیٹ داخل کی جائے اور اسے کورٹ کے سامنے پیش کیا لہٰذا ہم نے اپنا بیان قلمبند کر دیا ہے ۔ ‘‘ انہوںنے مزید کہا کہ’’ اس معاملے میں دشا کے پاس آدتیہ ٹھاکرے اور گروہ کا جو ڈیجیٹل ثبوت آیا تھا،اس ثبوت کو دشا نے سشانت سنگھ راجپوت کا بھیجا ، سشانت نے یہ بات ریا کو بتائی ، انہیں معلوم نہیں تھا کہ ریا اور آدتیہ ٹھاکرے پارٹنر ہے، آدتیہ ٹھاکرے اور ٹیم کو محسوس ہوا کہ وہ پھنس جائیں گے اس لئے انہیں نے سچن وازے کو ڈیوٹی پر بحال کیا اور دشا کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کیا گیا ۔‘‘
 
 
دشا اور سشانت کیس ملے ہوئے
ایڈوکیٹ نیلیش اوجھا نےدعویٰ کیا کہ دشا سالیان اور سشانت سنگھ راجپوت کا کیس  ملا ہوا ہے جیسی ہی دشا سالیان کا کیس حل ہو جائے گا سشانت کی موت کی وجہ بھی معلوم ہو جائے گی۔
آدتیہ ٹھاکرے کا ردِعمل
دوسری طرف آدتیہ ٹھاکرے نے ان تمام الزامات اور معاملے میں اپنا نام گھسیٹے جانے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی سیاسی شبیہ کو خراب کرنے کے لئےیہ سب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK