راجستھان کے جودھاواس کے احتجاج میں سی جے پی لیڈر آشوتوش رانکا کی شرکت، ۵؍ گھنٹے کے دھرنا کے بعد انتظامیہ نے تمام مانگیں قبول کرلیں ۔
EPAPER
Updated: August 16, 2026, 10:46 AM IST | New Delhi
راجستھان کے جودھاواس کے احتجاج میں سی جے پی لیڈر آشوتوش رانکا کی شرکت، ۵؍ گھنٹے کے دھرنا کے بعد انتظامیہ نے تمام مانگیں قبول کرلیں ۔
جنتر منتر کے احتجاج کی کامیابی کے بعد ’جین زی ‘ سے حوصلہ پاکر ملک بھر میں ’جین الفا‘ بھی اپنے تعلیمی اور اسکولوں کے مسائل پر سڑکوں پر اتر رہے ہیں اور انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کررہے ہیں ۔ گزشتہ ۲؍ ہفتوں میں اتر پردیش کے ۴؍ مقامات (فتح پور، ہمیرپور، امیٹھی، لکھنؤ)، بہار کے گیا میں ، راجستھان کے باڑمیر، جالور اور جودھاواس، مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ، اجیس اورودیشا میں ، مہاراشٹر کے مختلف اضلاع، اتراکھنڈ کے کھٹیما اور جھارکھنڈ کے گڑھوا کے کَنڈی میں احتجاج کرچکے ہیں ۔ طلبہ نے کلاس روم سے باہر نکل کر احتجاج کیا، سرکاری دفاتر تک مارچ کیا، اسکولوں کے دروازوں پر تالے لگائے، سڑکوں پر دھرنا دیا اور افسران سے جواب مانگے۔
یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر: فوڈ سیفٹی سربراہ کی بلنکٹ، سویگی، زیپٹو کے خلاف کارروائی
تازہ معاملہ راجستھان کے جودھاواس کا ہے جہاں اسکولی طلبہ اور طالبات کے احتجاج کے آگے انتظامیہ کو ۵؍ گھنٹے کے دھرنے کے بعد ہی گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ الزام ہے کہ اس سے قبل بی جےپی حامی اور غنڈہ عناصر نے بچوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کی کوشش کی تاہم کاکروچ جنتا پارٹی کے آشوتوش رانکا وہاں پہنچ گئےا ور انہوں نے پولیس سے سختی سے جواب طلب کیا۔ خود رانکا نے ۱۴؍ اگست کو ایک تصویر شیئر کی اور اطلاع دی کہ طلبہ کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں ۔ یہاں اسکول میں کمرے درست کئے جائیں گے اور نئے کمرے تعمیر ہوں گے۔