Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوگی سرکار نوجوانوں سے خوفزدہ، رام کرنے کیلئے پالیسی کا اعلان

Updated: August 16, 2026, 10:45 AM IST | Lucknow

یوتھ کمیشن، مسابقتی امتحانات کی کوچنگ میں  تعاون اورآئی اے ایس، آئی پی ایس افسران کے ذریعہ رہنمائی کاوعدہ ۔

Yogi Adityanath. Photo: INN.
یوگی آدتیہ ناتھ۔ تصویر: آئی این این۔

نوجوانوں  کی برہمی کو دیکھتے ہوئے آئندہ سال کے اسمبلی الیکشن سے قبل انہیں رام کرنے کیلئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو یوم آزادی کی تقریب میں  ان کیلئے باقاعدہ ایک مربوط پالیسی کا اعلان کیا ۔ 
انہوں نے بتایا کہ حکومت یوتھ کمیشن قائم کریگی، مسابقتی امتحانات کی کوچنگ تک رسائی کو آسان بنایا جائےگا اور نوجوان آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران پر مشتمل مینٹورشپ پروگرام شروع کیا جائےگا جس میں  نوجوان نوکر شاہ طلبہ کی رہنمائی کریں گے۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’اتر پردیش کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں ۔ ہمارے نوجوان باصلاحیت، محنتی اور ملک و معاشرہ کیلئے کچھ کرنے کے عزم سے بھرپور ہیں ۔ ان کی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرنے اور ان کی استعداد کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دینے کیلئے یوپی حکومت نئی یوتھ پالیسی لا رہی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ملک کی ٹاپ ۵۰۰؍ کمپنیوں میں صرف ۹؍ خاتون سی ای او

یوپی کی تقریباً۶۰؍ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے حکومت کی اس کوشش کو جن زی کو سمجھنے اور پھر اسے اپنے حق میں راغب کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مجوزہ یوتھ پالیسی میں ۱۶؍ سے۳۵؍سال کی عمر کے افراد کو شامل کیا جائے گا۔ حکام سے کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے نوجوانوں کی توقعات، امنگوں اور ضروریات کو سمجھا جائے۔ توقع ہے کہ اس پالیسی کے تحت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی، کاروبار، روزگار اور اختراع، ڈجیٹل بااختیاری، صحت، کھیل، قیادت کی ترقی، ثقافت اور ورثے جیسے شعبوں کو ایک ہی فریم ورک کے تحت لایا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK