Inquilab Logo

صاف صفائی اپنائیں، گندگی نہ پھیلائیں:ریلوے کا نعرہ

Updated: September 26, 2022, 11:17 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سوچھتا ابھیان کے تحت گاندھی جینتی تک مہم ۔مختلف اسٹیشنوں کے ملازمین نے حصہ لیا ۔انہیں حلف بھی دلایا گیا

Railway employees are cleaning the platform at a station. .Picture:INN
ایک اسٹیشن پر ریلوے ملازمین پلیٹ فارم کی صفائی کررہے ہیں ۔ تصویر:آئی این این

صاف صفائی اپنائیں، گندگی نہ پھیلائیں یہ نعرہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے سوچھتا ابھیان کے تحت  دیا گیا ہے۔ ریلوے نے گاندھی جینتی کی مناسبت سے۲؍اکتوبرتک صفائی مہم شروع کی  ہے جس کے تحت ملازمین کو حلف دلایاگیا ہے۔ گھاٹکوپر، تھانے ، کلیان ، دادر اورپنویل وغیرہ اسٹیشنوں پر ریلوے ملازمین نے مہم میں حصہ لیا ۔اس مہم کے تحت سی ایس ایم ٹی ، گھاٹکوپر ، تھانے ، کلیان ، دادر اورپنویل وغیرہ اسٹیشنوں کا تمام ایریا، کینٹین ، بیت الخلاء، پلیٹ فارم ، لوکل ٹرینیں، ریزرویشن سینٹر اور داخلی گیٹ وغیرہ پرصفائی کی گئی۔اس میںریلوے ملازمین نے جھاڑولگایا اورمشین کابھی استعمال کیا ۔ صفائی مہم کے تعلق سے سینٹرل ریلوے کےچیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندۂ  انقلاب کوبتایا کہ ’’ یہ توپہلے سے ہی نعرہ لگایا گیا ہےکہ ’ریلوے اورگندگی میںچھڑی ہے جنگ ،آپ ہیںکس کے سنگ‘۔ اس لئے ریلوے کی جانب سے ہمیشہ اس جانب توجہ دی جاتی ہےاوردلائی جاتی ہے۔یہ مہم اسی کی توسیع کا حصہ ہے۔‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ’’ اس مہم کے ذریعے جب ریلوے ملازمین نے صفائی میں خاص طور پرحصہ لے کراسٹیشن کو صاف کیا تواسٹیشن اور اس کے اطراف میں خوبصورتی میںاضافہ ہوگیا اورصاف ستھرا ماحول بھی میسر آرہا ہے ۔ اس مہم کے ذریعے مسافروں کوبھی پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ گندگی نہ کریں، ٹرینوں یا پلیٹ فارم پر نہ تھوکیں، کچرا ادھر ادھر نہیںبلکہ کوڑے دان میںڈالیں۔اس سے ریلوے علاقے کوصاف ستھرا رکھنے میںمزیدمدد ملے گی اوراس طرح مسافروں کاتعاون بھی حاصل ہوگا۔‘‘چیف پی آر اوکے مطابق’’مسافروں کوبار بار اعلان کے ذریعے بھی یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ ریلوے آپ کی ملکیت ہے ،اسے بچانا ،صاف رکھنا ، ترقی دینا ، یہ ہر مسافر کی ذمہ داری ہے۔۲؍اکتوبر کوگاندھی جینتی تک یہ پیغام دیا جائے گا اورخلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی ۔‘‘ انہوںنے مزیدکہا کہ ’’ اس مہم میںمسافروں ،تنظیموں ،طلبہ ، سماجی خدمتگاروں اور رفاہی کام کرنے والوں کوبھی جوڑا جارہا ہے تاکہ ان کے توسط سے بھی پیغام عام ہو۔ اگر عام آدمی ساتھ ہوجائے تو یہ مہم صدفیصد کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK