• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں اورخواتین کی حفاظت کیلئے ہیلپ لائن نمبر۱۵۱۲؍ اور’خاکی سکھی‘ پر بھروسہ کرنے کا پیغام

Updated: December 26, 2025, 10:46 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

فیس بُک، ایکس اور انسٹا گرام پر بھی اپنی پریشانی لکھ کر مدد لی جاسکتی ہے۔ ریلوے پولیس کانئے سال کی آمد پر مزید چوکسی برتنے کا دعویٰ۔ 

Railway police personnel are on duty to ensure the safety of passengers and to monitor the New Year celebrations. Picture: INN
ریلوے پولیس اہلکار مسافروں کی حفاظت کیلئے اور نئے سال کے جشن کیلئے نگرانی پرمامور ہیں۔ تصویر: آئی این این
بچوں اور خواتین کی حفاظت کے لئے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کا ہیلپ لائن نمبر ۱۵۱۲؍ پر فون کرنے اور ’خاکی سکھی‘ (وردی والی دوست) پر بھروسہ کرنے کا نعرہ۔ فیس بک ، وہاٹس ایپ اور انسٹا گرام پر بھی مدد لی جاسکتی ہے۔نئے سال کے موقع پر مزیدچوکسی برتنےکا دعویٰ۔
جی آر پی کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ ’’آ پ محفوظ ہیں،وجہ ہیلپ لائن نمبر سے محض ایک کال دور ہیں۔ہم آپ کے بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔فیس بُک پر https://www.facebook.com/mumbaigrp
ایکس پر http://twitter.com/grpmumbai
انسٹا گرام پر
https://www.instagram.com/grpmumbai پربھی رابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس کی جانب سے بچوں کی حفاظت کےلئے ۵؍اہم نکات پرتوجہ دلائی گئی ہے ۔ (۱) بھیڑبھاڑ کے دوران بچوں کاہاتھ نہ چھوڑیں (۲) نا معلوم شخص پربھروسہ مت کیجئے (۳) بچوں کو اپنا نام اور والدین یا ذمہ داران کا نام اور موبائل نمبر یاد رکھنے یا پاس رکھنے کی ہدایت دیجئے (۴) کوئی بھی اجنبی یا مشتبہ شخص حال چال پوچھے یا چھوٹے بچوں کے تعلق سے مشکوک نظرآئے تو بلاتاخیر ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ قائم کیجئے (۵) آپ کی چوکسی بڑے حادثے کو ٹالنے اور بچوں وخواتین کی حفاظت کا باعث ہوگی ۔ 
یہ ہدایات ریلوے پولیس کمشنر ایم کلا ساگر کی ہدایات پردی گئی ہیںاورمسافرو ں کویہ یقین دلایا گیا ہے کہ وہ بیدار رہتے ہوئے بے فکر ہوکر سفر کریں، ریلوے پولیس ان کی خدمت اورنئے سال کے جشن کے لئے ان کی نگرانی پرمامور ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK