Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’افغانستان جنگجو گروپس کو ختم کرے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے دے‘‘

Updated: October 01, 2023, 12:05 PM IST | Agency | Moscow

روس کی میزبانی میں منعقد ہونے والے علاقائی سلامتی اجلاس میں کابل سے پڑوسی ممالک کا مطالبہ، سیکوریٹی اقدامات بڑھانے کی مانگ کی گئی، اجلاس کے شرکاء میں ہندوستان بھی شامل۔

Representatives of Saudi Arabia, Qatar, United Arab Emirates and Turkey participated as guests. Photo: INN
سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے نمائندے بطور مہمان شریک ہوئے۔ تصویر:آئی این این

روس کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق علاقائی سلامتی کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں موجود ہر قسم کے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین کو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ 
روس کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق علاقائی سلامتی کے اجلاس میں چین اور ہندوستان سمیت دیگر علاقائی ممالک نے شرکت کی۔ سیکوریٹی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ افغانستان سے متعلق پانچویں ماسکو فارمیٹ کنسلٹیشن کے دوران ہوا، اجلاس میں چین اور ہندوستان کے علاوہ پاکستان، یران، قزاقستان، کرغزستان، روس، ترکمانستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عہدے داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے نمائندوں نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ اجلاس جمعہ کے روز روس کے شہر کازان میں ہوا۔پاکستان نے بارہا سرحد پار دہشت گردی کیلئے عسکریت پسندوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایک حالیہ بیان میں پاکستانی فوج نے عسکریت پسندی میں اضافے پر افغانستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ محفوظ پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی کے ساتھ ساتھ افغانستان سے عسکریت پسندوں کو دستیاب جدید ترین ہتھیاروں نے انہیں پاکستان کے اندر حملے کرنے کے قابل بنایا۔ جلاس کے اختتام کے بعد روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں بنیادی طور پر دہشت گرد گروہوں بالخصوص داعش کی کارروائیوں کی وجہ سے سیکورٹی کی چیلنجنگ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شریک ممالک نے موجودہ افغان حکام پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں موجود ہر قسم کے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے اور ان کو روکنے کیلئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK