Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ان شاء اللہ‘ کہنے والی اینی ہیتھوے کو قرآن مجید کا نسخہ بطور تحفہ دیا گیا

Updated: April 24, 2026, 12:31 PM IST | London

ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہیتھوے لندن میں ایک تقریب کے دوران اس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب ایک مداح نے انہیں قرآنِ مجید کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔ اداکارہ نے تحفہ خوشدلی سے قبول کیا اور مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Anne Hathaway thanked him with a smile after being gifted a copy of the Quran by a fan. Photo: X
مداح کے ذریعے اینی ہیتھوے کو قرآن مجید کا نسخہ تحفہ میں دیئے جانے کے بعد انہوں نے مسکراہٹ کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ تصویر: ایکس

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینی ہیتھوے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب لندن میں ایک تقریب کے دوران انہیں مداح نے قرآنِ مجید کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا، جس پر اداکارہ نے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران اینی ہیتھوے اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک مداح نے آگے بڑھ کر انہیں قرآنِ پاک پیش کیا۔ مداح کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اداکارہ کو ایک انٹرویو میں ’ان شاء اللہ‘ کہتے سنا تو اسی وقت ارادہ کرلیا تھا کہ ملاقات ہوئی تو یہ مقدس کتاب بطور تحفہ ضرور دیں گے۔ اداکارہ نے نہ صرف تحفہ قبول کیا بلکہ مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اینی ہیتھوے کا ایک ویڈیو بھی عالمی سطح پر مقبول ہوا تھاجس میں انہوں نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ’ان شاء اللہ‘ کا جملہ استعمال کیا تھا۔ اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انسان کو بڑھتی عمر سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ زندگی کے ہر مرحلے کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے، اور وہ خود ’ان شاء اللہ‘ ایک طویل اور صحت مند زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ 
اینی ہیتھوے اپنے کریئر میں دی پرنسز ڈائریریز، دی ڈیول ویئرز پراڈا اور لیس میزرایبل جیسی کامیاب فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں، اور انہیں آسکر ایوارڈ سمیت کئی بڑے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس حالیہ واقعے کے بعد ایک بار پھر وہ مداحوں کی محبت اور توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلم پروموشن کے موقع پر اینی ہیتھوے کا ’’ان شاء اللہ‘‘ کہنا سوشل میڈیا پر وائرل

ان کی نئی فلم’’ Devil Wears Prada 2 ‘‘ کے بارے میں 
واضح رہے کہ ۲۰؍ سال بعد، جب مِرانڈا، اینڈی، ایمیلی اور نِگل کے کردار ایک بار پھر اپنی مشہور واپسی کر رہے ہیں میرل اسٹریپ، اینی ہیتھوے، ایملی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوچی دوبارہ نیویارک کی فیشن انڈسٹری اور رن وے میگزین کے دفتر میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اصل مرکزی کاسٹ کے ساتھ ہدایتکار ڈیوڈ فرینکل اور مصنفہ ایلین بروش میک کینا بھی واپس آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے کرداروں میں کینتھ برانا، سیمون ایشلے، جسٹن تھیروکس، لوسی لیو، پیٹرک برامال، کیلِب ہیورن، ہیلن جے شین اور بی جے نوواک شامل ہیں۔ ٹریسی تھومز اور ٹِبور فیلڈمین بھی پہلی فلم کے کردار’’لیلی‘‘ اور’’ارِو‘‘ کے طور پر واپس آئیں گے۔ ۲۰؍ سنچری اسٹوڈیوز یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK