Inquilab Logo

تنقیدوں کے بعد حکومت نے ایل پی جی سبسیڈی کی رقم میں اضافہ کیا

Updated: February 14, 2020, 10:15 AM IST | Agency | New Delhi

بغیر سبسیڈی والے گیس سلنڈر کے دام میں یکمشت ۱۴۴؍ روپے کا بڑا اضافہ کرنے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں اورعوام کی تنقیدوں کی زد پر آنے والی مودی حکومت نے عوام کو جزوی راحت دیتے ہوئے ایل پی جی سبسیڈی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایل پی جی سبسیڈی کی رقم میں اضافہ کیا ۔ تصویر : آئی این این
ایل پی جی سبسیڈی کی رقم میں اضافہ کیا ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : بغیر سبسیڈی والے گیس سلنڈر کے دام میں یکمشت ۱۴۴؍ روپے کا بڑا اضافہ کرنے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں اور عوام کی تنقیدوں کی زد پر آنے والی مودی حکومت نے عوام کو جزوی راحت دیتے ہوئے ایل پی جی سبسیڈی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اب ممبئی اور مہاراشٹر کے گاہکوں کو ایل پی جی سلنڈر پر  ۲۹۱؍ روپے تک سبسیڈی ملے گی یعنی اتنی رقم براہ راست بطور سبسیڈی ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو  ایک عام صارف کو ایل پی جی سلنڈر تقریباً ۵۴۰؍ روپے کا پڑے گا۔   اس سلسلے میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کہا گیا کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا کیوں کہ گزشتہ ماہ  عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور قدرتی گیس کے داموں میں ۲۰؍ فیصد تک اضافہ ہوا تھا لیکن صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ان کے لئے سبسیڈی کی رقم میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK