Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ بندی کے بعد غزہ کیلئے پہلا امدادی بحری جہاز مصری بندرگاہ پر پہنچ گیا

Updated: January 31, 2025, 9:55 PM IST | Jerusalem

ترکی کے سرکاری عہدیدار اور مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے موثر ہونے کے بعد غزہ امداد لے جانے والا پہلا ترک بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔اس بحری جہاز پر آٹھ سو۷۱؍ ٹن امدادی سامان لدا ہوا ہے جس میں۳۰؍ پاور جنریٹر بھی شامل ہیں۔اسی طرح۲۰؍پورٹیبل ٹائلٹس،۱۰؍ ہزار۴۴۰؍ خیمے اور۱۴؍ ہزار۳۵۰؍ کمبل بھی جہاز میں موجود ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ترکی کے سرکاری عہدیدار اور مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے موثر ہونے کے بعد غزہ امداد لے جانے والا پہلا ترک بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہم غزہ کے بہن بھائیوں کے زخموں پر مرہم اور ان کیلئے عارضی پناہ گاہ کی ضرورتیں پوری کرنے جا رہے ہیں۔ترک وزیر داخلہ کے مطابق بحری جہاز پر آٹھ سو۷۱؍ ٹن امدادی سامان لدا ہوا ہے جس میں۳۰؍ پاور جنریٹر بھی شامل ہیں۔اسی طرح۲۰؍پورٹیبل ٹائلٹس،۱۰؍ ہزار۴۴۰؍ خیمے اور۱۴؍ ہزار۳۵۰؍ کمبل بھی جہاز میں موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھوپال: ای ڈی کے چھاپے کے بعد فوڈ کمپنی کی ڈائریکٹر نے زہر کھالیا، حالت نازک

غزہ کی پٹی سے۵۰؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع پورٹ پر موجود ذرائع  کا کہنا ہے کہ مصر میں ریڈ کریسنٹ کی ٹیم نے ترکی سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ان کو غزہ بھجوانے کی کارروائی جاری ہے۔مصری ریڈ کریسنٹ کے عملے کے دو افراد نے بھی امدادی سامان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز سے اب تک امدادی سامان لے جانے والے سیکڑوں ٹرک غزہ میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ کچھ سامان ہوائی جہازوں کے ذریعے بھی بھجوایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ۷؍اکتوبر۲۰۲۳ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا اور اس کے تقریباً۱۵؍ ماہ تک جاری رہنے کے بعد جنگ بندی کا معاہدے طے پایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK