Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دی ریلوے مین‘‘ کے بعد یش راج فلمز کا نیا پروجیکٹ ’’ٹنل مین‘‘

Updated: August 04, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai

یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ اپنی کامیاب ویب سیریز ’’دی ریلوے مین‘‘ کے بعد ایک اور حقیقی واقعہ پر مبنی سیریز ’’دی ٹنل مین‘‘ بنانے جا رہا ہے۔ یہ نئی سیریز ۲۰۲۳ء کے اتراکھنڈ سلکیارا ٹنل ریسکیو آپریشن پر مبنی ہوگی، جس نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔

Tunnel Man.Photo:INN
ٹنل مین۔ تصویر:آئی این این

 یش راج فلمز (وائی آر ایف) انٹرٹینمنٹ  اپنی کامیاب ویب سیریز’’دی ریلوے مین‘‘ کے بعد ایک اور حقیقی واقعہ پر مبنی سیریز ’’دی ٹنل مین‘‘ بنانے جا رہا ہے۔ یہ نئی سیریز ۲۰۲۳ء کے اتراکھنڈ سلکیارا ٹنل ریسکیو آپریشن  پر مبنی ہوگی، جس نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:شفیق کی سنچری اور بابر کے ۸۶؍ رنز سے پاکستان مضبوط پوزیشن میں


رپورٹس کے مطابق اس سیریز کی ہدایت کاری  امبیکا پنڈت اور  منن راوت  کریں گے  جبکہ ’’دی ریلوے مین ‘‘  کے ہدایت کارشیو روائل  اس بار  شو رنر کی ذمہ داری نبھائیں گے اور منصوبے کی تخلیقی نگرانی کریں گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سیریز کی  اسکرپٹ اور پری پروڈکشن  پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ٹیم کی کوشش ہے کہ ریسکیو آپریشن کی وسعت، انسانی جذبات اور امدادی کارکنوں کی بہادری کو حقیقت کے قریب انداز میں پیش کیا جائے۔ یہ پروجیکٹ وائی آر ایف   انٹرٹینمنٹ  کے نئے ہیڈ آف کنٹینٹ  سوگتا مکھرجی  کی نگرانی میں تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ کمپنی کے سی ای او  اکشے ودھانی بھی اس منصوبے سے وابستہ ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ’’ٹنل مین ‘‘ بھی  نیٹ فلکس  پر ریلیز کی جائے گی، جہاں اس سے قبل ’’دی رومانٹکس ‘‘  اور ’’دی ریلوے مین ‘‘ کو بھی ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:مجھے بچاؤ..: انیس بزمی نے دیویہ بھارتی کے آخری شاٹ کی دل دہلانے والی بات بتائی


واضح رہے کہ ۱۲؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو اتراکھنڈ کے  سلکیارا برکوٹ ٹنل  کا ایک حصہ منہدم ہونے سے۴۱؍ مزدور سرنگ کے اندر پھنس گئے تھے۔ تقریباً ۱۷؍ روز  تک جاری رہنے والے مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ اس مشن میں متعدد سرکاری اداروں، ماہرین اور امدادی ٹیموں نے حصہ لیا تھا، اور اس کامیاب آپریشن کو انسانی ہمت، ٹیم ورک اور عزم کی ایک تاریخی مثال قرار دیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK