Inquilab Logo

کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معمر شہریوں کیلئے کرائے میں چھوٹ بحال ہونے کی امید

Updated: March 15, 2023, 1:34 PM IST | New Delhi

کووڈ کی وبا کے دوران معمر شہریوں کو حاصل رعایت کو ریلوے نے چھین لیا تھا۔

There has been a demand for a discount on the rent of senior citizens for many days (file photo).
کافی دنوں سے معمر شہریوں کے کرائے میں رعایت کا مطالبہ کیا جارہا ہے (فائل فوٹو)

:کووڈ کی وبا کے دوران معمر شہریوں کو حاصل رعایت کو ریلوے نے چھین لیا تھا۔ اب جبکہ ملک کو کووڈ سے بڑی حد تک نجات مل گئی ہے اور   دنیا معمول پر آگئی ہے، ایک با ر پھر سینئر سٹیزن کو یو پی اے حکومت کے درمیان حاصل رعایتوں کی بحالی کا مطالبہ ہورہا ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ  اب جبکہ ریلوے کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھی  اس چھوٹ کو بحال کرنے کی سفارش کردی ہے، موجودہ حکومت اس سفارش کو قبول کرتی ہے یا نہیں؟ 
  ریلوے کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کووڈ وبائی امراض کے اثرات سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد معمر شہریوں (سینئر سٹیزن) کیلئے کم از کم ایئرتھرڈاے سی اور سلیپر کلاس میں کرائے کی چھوٹ  بحال کی جائے۔
 ایم پی رادھا موہن سنگھ کی سربراہی میں کمیٹی نے لوک سبھا میں پیش کی گئی گرانٹس کے مطالبات پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے۶۰؍ یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کیلئے کرائے میں۴۰؍ فیصد  اور خواتین کیلئے کم از کم عمر ۵۸؍ سال ہونے پر۵۰؍ فیصد رعایت دی جاتی تھی۔ یہ رعایت میل/ ایکسپریس/ راجدھانی/ شتابدی/ درنتو گروپ ٹرینوں کے تمام کلاسوں کے کرایوں میں دی جاتی تھی۔
 بعد میںوزارت نے’سینئر سٹیزن کنسیشن کی چھوٹ‘ چھوڑنے کا بھی ایک آپشن متعارف کرایا۔ اس کے تحت وہ سینئر شہری جو قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، انہیں یہ اختیار دیا گیا کہ وہ بغیر کسی رعایت کے اپنا ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔کوووڈ۔۱۹؍ وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے بزرگ شہریوں کیلئے چھوٹ کا اختیار۲۰؍ مارچ۲۰۲۰ء کو واپس لے لیا گیا تھا۔ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، کمیٹی نے پایا کہ کووڈ کی پابندیاں اب ختم ہو چکی ہیں اور ریلوے نے معمول کا اضافہ حاصل کرلیا ہے۔
 کمیٹی نے۱۷؍ویں لوک سبھا میں مسافروں کے ریزرویشن سسٹم سے متعلق اپنی ۱۲؍ویں  رپورٹ میں کہا ہے کہ معمر شہریوں کو دی جانے والی رعایتوں کا جائزہ لیا جانا چاہئے جو کہ کووڈ سے پہلے کے اوقات میں دستیاب تھیں اور کم از کم سلیپر کلاس اور اے سی۳؍ کلاس کیلئے ان پر غور کیا جانا چاہئے تاکہ کمزور اور واقعی ضرورت مند شہری ان زمروں میں اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ اسلئے کمیٹی نے اپنی۱۲؍ویں رپورٹ میں اپنی سابقہ ​​سفارشات کا اعادہ کیا اور وزارت سے درخواست کی کہ وہ سلیپر کلاس اور اے سی تھری کلاس میں معمر شہریوں کو دی جانے والی رعایتوں پر ہمدردی کے ساتھ غور کرے اور اسے دوبارہ شروع کیا جائے۔
 خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے صرف سینئر سٹیزن  ہی کے حقوق پر حملہ نہیں کیا تھا بلکہ ’ہاف ٹکٹ‘ کے حقدار بچوں کو حاصل رعایتیں بھی چھین لی تھیں۔ کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کے درمیان  ۱۱؍ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے ’ہاف ٹکٹ‘ ہی لینا پڑتا تھا لیکن اب یہ رعایت ختم کردی گئی ہے۔   اِس وقت   اگر کوئی ’ہاف ٹکٹ‘ لینا چاہے تو اسے سیٹ نہیں ملتی ہے۔   ریلوے کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے فی الحال اس پر کوئی سفارش بھی نہیں کی ہے البتہ سینئر سٹیزن کو راحت ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔    

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK