• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی انتھروپک کے خلاف احتجاج

Updated: November 22, 2026, 12:59 PM IST | London

کمپنی کا آئی پی او جاری ہونے کے بعد سے اس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے،اس سے قبل امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

Strong protests also took place in London over the risks associated with Anthropic`s AI. Image: INN
انتھروپک کے اے آئی سے وابستہ خطروں کی بنا پر لندن میں بھی شدید احتجاج کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اینتھروپک کےخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہوتا جارہاہے۔امریکہ کے بعد اب لندن میں بھی اس کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا۔مشہور اے آئی ’کلائوڈ‘بنانے والی کمپنی کے آئی پی او جاری ہونے کے بعد سےاس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔لندن میں ہونے والا احتجاج اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کوامریکی شہر سان فرانسسکو میںبھی اینتھروپک کے خلاف احتجاج کیاگیا تھا،جہاں مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کمپنی زیادہ طاقتور اے آئی ماڈلز تیار کرنے کی دوڑ میں انسانی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو تقریباً ۱۰۰؍افرادنےبارش کے باوجود اینتھروپک کے دفاتر کےباہر مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج اسی روز ہوا جب کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ کاروں کے لیے اپنے حصص پیش کیے۔احتجاج کا بنیادی مطالبہ ریکَرْسِو سیلف امپروومنٹ (آر ایس آئی) پر پابندی تھا۔ اس اصطلاح سے مراد ایسی جدید مصنوعی ذہانت ہے جو خودمختار طور پر اپنے نئے اور زیادہ طاقتور ورژن تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے۔ اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کو خدشہ ہے کہ اگر اے آئی نظام خود کو مسلسل بہتر بنانے لگے تو اس کی رفتار اور صلاحیتوں پر انسانی کنٹرول برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے، جس سے انسانیت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK