• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور نوجوانوں کی آمدورفت پر تاریخی معاہدہ

Updated: November 22, 2026, 12:40 PM IST | London

برطانیہ اور یور پی یونین (ای یو) نے تجارت کو آسان بنانے، اخراجاتِ کاربن کے تجارتی نظاموں کو آپس میں جوڑنے اور نوجوانوں کی آمدورفت کا منصوبہ شروع کرنےکیلئے۳؍معاہدوں پر مہر لگا دی ہے۔

Symbolic image: INN
علامتی تصویر: آئی این این

برطانیہ اور یور پی یونین (ای یو) نے تجارت کو آسان بنانے، اخراجاتِ کاربن کے تجارتی نظاموں کو آپس میں جوڑنے اور نوجوانوں کی آمدورفت کا منصوبہ شروع کرنےکیلئے۳؍معاہدوں پر مہر لگا دی ہے۔ بریگزٹ ریفرنڈم کےایک دہائی بعد دونوں فریقوں کے تعلقات کو مزید قریب لانےکی سمت میں اسے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔برسلز میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم اور یوروپی یونین کےلیڈروں ارسلا وان ڈیر لیین اور انتونیو کوسٹا کے درمیان ان معاہدوں پر اتفاق ہوا۔ اس دوران دونوں فریقوں نے ان انتظامات کو نافذ کرنے کی مدت پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کی دنیا سے امریکی فضائی حملوں میں اسکولی بچوں کی ہلاکت یاد رکھنے کی اپیل

بات چیت کے آغاز میں مسٹر برنہم نے یوروپی یونین کے لیڈروںسے کہا،یہ برطانیہ کے لیے ایک اچھا دن ہے اور پورے یوروپ اور برطانیہ کے لوگوں کو اس کا حقیقی فائدہ حاصل ہوگا۔‘‘ان معاہدوںمیں غذائی اشیا، پودوں اور جانوروں کی مصنوعات کی تجارت کو آسان بنانے کے لیے حفظان صحت اور نباتاتی حفظان صحت (ایس پی ایس) کا نظام، برطانیہ اور یوروپی یونین کے اخراجاتِ کاربن کے تجارتی نظاموں کو آپس میں جوڑنا اور نوجوانوں کی آمدورفت کا ایک منصوبہ شامل ہے۔اس منصوبے کے تحت دونوں فریقوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے علاقوں میں رہنے، کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰ سے زائد یورپی ممالک میں ”اپنے مستقبل کیلئے لڑو“ کے نعرے کے تحت نوجوانوں کے مظاہرے

نوجوانوں کی آمدورفت کے انتظام کے تحت برطانیہ اور یوروپی یونین کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے علاقوں تک باہمی رسائی ملنے کی امید ہے، جس کے تحت وہ ۳؍ سال تک ایک دوسرے کے علاقوں میں رہ سکیں گے اور کام کرسکیں گے۔ اب یہ معاہدے عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ برنہم نے کہا کہ ان معاہدوں سے برطانیہ کی معیشت کو۰ء۵؍ فیصد تک فروغ مل سکتا ہے، جبکہ جانوروں، پودوں اور ان سے متعلق مصنوعات کی تجارت پر کنٹرول آسان بنانے کے انتظام سے برطانوی معیشت کو ۱ء۵؍ارب پاؤنڈ (۶ء۷؍ارب ڈالر) کا فائدہ ہونے کا اندازہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK