• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئر انڈیا کو زائد از ۲۲؍ ہزار کروڑ کا خسارہ

Updated: November 22, 2026, 1:57 PM IST | New Delhi

ٹاٹاگروپ سرگرم ہوا، چندر شیکھرن ، نوئل ٹاٹا اور دیگر نےکام کا ج کا جائزہ لیا اخراجات میں کمی پر زور۔

Reducing Air India`s expenses is currently the company`s primary objective. Image: INN
ایئر انڈیا کے اخراجات کم کرنا اس وقت کمپنی کا بنیادی ہدف ہے۔ تصویر: آئی این این

نئی دہلی (ایجنسی):مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ء   میں ۲۲ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے خسارے کے بعد مالی بحران سے دوچار ایئر انڈیا کو سنبھالنے کے لیے ٹاٹا گروپ سرگرم ہوگیا ہے۔ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکھرن اور نویل ٹاٹا سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے  جمعرات کو  ایئر لائن کے گروگرام دفتر کا دورہ کرکے اس کے کام کاج کا جائزہ لیا اور جمعہ کو کمپنی کے بورڈ کا اجلاس میں غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے اور خسارہ کم کرنے کیلئے  ضروری اقدامات پر غور کیا۔ 

 ٹریننگ اکیڈمی کا جائزہ 

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن اور نوئل ٹاٹا گروگرام میں واقع ایئر انڈیا کے ہیڈکوارٹرز پہنچے۔ ان کے ساتھ بورڈ کے ۳؍ دیگر اراکین  ہریش منوانی، انیتا جارج اور سوربھ اگروال بھی  تھے، جبکہ وینو سرینیواسن اس موقع پر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم کی ’انڈیا فرسٹ‘ کو ترجیح دینےکی اپیل

اس دوران انہوں نے ایئر لائن کی ٹریننگ اکیڈمی اور کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا۔ ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) تیولڈے گبریمیریم نے انہیں کمپنی کے موجودہ کام کاج اور مستقبل کے منصوبوںکی تفصیل بتائی۔ 

 ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ تال میل

جمعہ  کے اجلاس میں بنیادی طور پر اخراجات کم کرنے اور کام کاج کو مربوط کرنے پر  غور کیاگیا۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے اپنی اہم ایئر لائن ایئر انڈیا اور کم خرچ فضائی خدمات فراہم کرنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کے درمیان تال میل بڑھانے پر غور کیا۔ دونوں الگ الگ  بجٹ  کےمسافروں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔

اخراجات  میں کمی کیلئے خصوصی ٹیم 

ایتھوپین ایئر لائنز کے تجربہ کار عہدیدار تیولڈے گبریمیریم نے یکم اکتوبر کو کیمبل ولسن کی جگہ ایئر انڈیا کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ذمہ داری سنبھالتے ہی انہوں نے کام کاج میں بہتری لانے اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔گبریمیریم نے ملازمین سے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو کہا ہے۔ اخراجات میں  کمی کے امکانات تلاش کرنے کیلئے کمپنی نے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ اس سے قبل ۳؍ نومبر کو انہوں نے بین الاقوامی پروازوں میں کمپنی کی حصہ داری بڑھانے اور بڑے طیاروں کے بہتر استعمال کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: گیہوں کی کاشت میں ۲۶؍ سال کی سب سے بڑی گراوٹ کا اندیشہ

اخراجات میں کمی کیسے ہوگی؟

۱۔ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس  کے درمیان آپریشنل انضمام   سےخسارہ  پر قابو پایا جائیگا

۲۔دونوں ایئرلائنز کے بعض شعبوں اور ذمہ داریوں کو یکجا کرنے پر غور کیا گیا۔

۳۔ - خسارے میں چلنے والے فضائی روٹس پر نظرثانی، آمدنی بڑھانے اور ایندھن کے مؤثر استعمال کو ترجیح دی جائے گی۔

۴۔  سی ای او ٹیولڈے نے  زیادہ گنجائش والے  طیاروں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا ہے۔

۵۔ ان کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کو غیر ملکی ایئرلائنز کے مقابلے میں اپنا کھویا ہوا مارکیٹ شیئر دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔

۶۔ بورڈ نے منصوبے پر غور کیا ہے اور بعض اہم فیصلوں سے ملازمین کو جلد ایک خصوصی اجلاس میں آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK