Inquilab Logo

وزیرزراعت عبدالستار کا ناندیڑ اور ایوت محل کادورہ ،فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا

Updated: August 22, 2022, 1:52 PM IST | ZA Khan and Ali Imran | Nanded/Ayot Mahal

کسانوں کی پریشانیاں دور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ کوششیں کئے جانے کاد عویٰ،تین روزہ دورہ کی تفصیلات پر مبنی ایک رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے اور امداد کی فراہمی کا یقین دلایا

Abdul Sattar during the press conference in Nanded .Picture:Inquilab
عبدالستار ناندیڑ میں پریس کانفرنس کےدوران ۔تصویر،انقلاب

:مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبدالستار نے اتوار کو شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان کاجائزہ لینے کیلئےضلع  ناندیڑ اورایوت محل کا دورہ کیا۔ عبدالستار نے ناندیڑ کے مختلف دیہی مقامات کا دورہ کیا یہاں کسانوں سے گفتگو کی ۔طوفانی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان کی تفصیلات معلوم کی ۔انہیں حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد کرنے کا یقین دلایا ۔دورہ مکمل ہونے کے بعد ضلع کلکٹر دفتر میں مختلف محکموں کے افسران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان ،ناندیڑ کے ایم پی پرتاب پاٹل چکلیکر سمیت متعددشخصیات موجود تھیں۔میٹنگ میںکسانوں کو ہوئے نقصانات اور حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد میں ہورہی تاخیر کی وجہ سے کسانوں میں پائی جانے والی بے چینی پر وزیر زراعت کو متوجہ کیا گیا ۔پریشان حال کسانوںمیں خودکشی کے رجحان میں ہورہے اضافہ پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور معاوضہ کی رقم جلد سے جلدکسانوں کےبینک کھاتوں میںجمع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔عبدالستار نے  یقین دلایا کہ جلد ہی اس معاملے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش  کی جائیگی  اور حکومت کی جانب سے امدادی رقم جاری کی جائے گی ۔میٹنگ کے اختتام پر عبدالستار نے میڈیا نمائندوں کے سامنے  اپنے ددورے کی روداد پیش کرتے ہوئے کہا ’’ میں سہ روزہ دورہ پر نکلا ہوں، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے مجھے یہ ہدایت دی تھی کہ طوفانی بارش سے مراٹھواڑہ میں ہوئے کسانوں کے نقصان کا جائزہ لیاجائے اور کسانوں کی امداد کے بارے میں کیا کچھ کرنا ہے اس کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ ناندیڑ میں ہوئے نقصان کو دیکھ کر  مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ کسانوں کا سب سے زیادہ اگر کہیں نقصان ہواہے تو وہ ناندیڑ میں  ہوا ہے ۔کئی دیہاتوں میں کسانوں کی پوری کی پوری فصل بہہ گئی  ۔کئی مقامات پر مکانات منہدم ہوگئے  ۔کئی کسانوں کے مویشی ہلاک اور بہہ گئے ۔بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان سے پریشان حال کسانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہاہے ۔ پچھلے چند دنوں میں کئی کسانوں نے خودکشی کرلی ہے ۔کسانوں کی پریشانیوں کوکم کرنے کیلئے ہماری حکومت سنجیدہ کوشش کررہی ہے ۔میں نے اپنے تین روزہ دورہ کی تفصیلات جمع کرلی ہے اور پیر کے روز اسمبلی میں میں اس کو ایک رپورٹ کی شکل میں پیش کردوں گا ۔
کسان کے گھرمیں کھانا کھایا  
 وزیر زراعت عبدالستار نے جمعہ اور سنیچر کو سیلاب سے متاثرایوت محل ضلع کے کچھ گاؤں کا معائنہ کیا۔ سنیچر کو اپنے دورے  پر انہوں نے عمرکھیڑ تعلقہ کے مہاگاؤں ساکلی میں کسان کے گھر مہمان نوازی قبول کی۔ وزیر زراعت نے ایوت محل ضلع کے کسانوں  سے گفتگو کرکے ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانا۔ انہوں نے کچھ علاقوں کے غیرمتوقع دورے بھی کیے۔ کسانوں نے ان سے راستے میں ہی کئی مقامات پر رکنے کی درخواست کی۔ کسانوں کی درخواست کا احترام کرتے ہوئے وہ کھیت میں گئے اور وہاں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایوت محل ضلع کے ارنی، مہاگاؤں، ساکلی اور مارلیگاؤں کا دورہ کیا اور کھیتوں میں کپاس، تور اور سویا بین کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کیا اور کسانوں کو بہت جلد معاوضہ دینے کا بھی وعدہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے نام دیو ساسانے، سابق ایم ایل اے وجے کھڑسے وغیرہ موجود تھے۔ 

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK