Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سیارہ‘‘ کے وائرل آئی وی ڈرپ کلپ پر آہان پانڈے کا ردعمل

Updated: March 04, 2026, 12:03 PM IST | Mumbai

۲۰۲۵ء کی بلاک بسٹر فلم ’’سیارہ‘‘ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایک شخص کو تھیٹر میں آئی وی ڈرپ کے ساتھ فلم دیکھتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر اسے مارکیٹنگ اسٹنٹ قرار دیا گیا، تاہم اداکار آہان پانڈے نے واضح کیا ہے کہ وہ شخص دراصل ڈائیلاسز پر تھا اور اس واقعے کا فلم کی تشہیر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

A man went to the theater to watch the movie "Saiyaara" with an IV drip. Photo: INN
ایک شخص تھیٹر میں آئی وی ڈرپ کے ساتھ فلم’’ سیارہ‘‘ دیکھنے گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی Saiyaara نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ فلم میں نئے اداکار آہان پانڈے اور انیت پڈا کی جوڑی کو شائقین نے بھرپور سراہا۔ ہدایت کار موہت سوری کی اس رومانوی ڈرامہ فلم نے ریلیز سے قبل کسی بڑی پروموشن کے بغیر زبردست بز پیدا کیا۔ ریلیز کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جس میں ممبئی کے ایک شخص کو تھیٹر میں آئی وی ڈرپ کے ساتھ فلم دیکھتے دکھایا گیا۔ ویڈیو نے جہاں میمز کا سیلاب برپا کیا، وہیں کچھ صارفین نے اسے فلم کی ٹیم کی ’’مارکیٹنگ چال‘‘ قرار دیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Fasil (@iamfaisal04)

آہان پانڈے کی وضاحت
ایسکوائر انڈیا سے گفتگو میں آہان پانڈے نے اس وائرل کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ جانتے ہیں، یہ دراصل ایک شخص تھا جس کا ڈائیلاسز تھا، موہت سر کو بعد میں پتہ چلا کیونکہ ہم سب حیران تھے کہ یہ سب کیسے ہوا۔‘‘ انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا کہ یہ کوئی تشہیری حربہ تھا۔ ان کے مطابق ٹیم کو بعد میں معلوم ہوا کہ متعلقہ شخص صحت کے مسائل کے باوجود فلم دیکھنے آیا تھا۔ آہان، جو اننیا پانڈے کے کزن بھی ہیں، نے کہا کہ انہیں اس واقعے پر حیرت ہوئی لیکن ساتھ ہی یہ فلم کے اثر کی علامت بھی ہے۔
اسی انٹرویو میں آہان نے بتایا کہ ’’سیارہ‘‘ ناظرین کے ساتھ اتنی گہرائی سے کیوں جڑی۔ ان کے مطابق ’’میں محسوس کرتا ہوں کہ لوگوں نے اس پر اس طرح ردعمل ظاہر کیا کیونکہ برسوں سے ہمارے پاس ایک سخت سوچ تھی کہ چیزوں کو کس طرح ہونا چاہیے۔ شاید لوگ کچھ ایسا چاہتے تھے جہاں فنکار پرفیکٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔ رومانس پرفیکٹ نہیں ہوتا، محبت کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتی۔‘‘ ان کے مطابق فلم کی غیر مصنوعی اور جذباتی پیشکش نے اسے نوجوان ناظرین میں خاص طور پر مقبول بنایا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی ایڈوانس ٹکٹیں ’’ٹاکسک‘‘ سے ۱۰؍ گنا زیادہ فروخت

نئے پروجیکٹس
آہان پانڈے نے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہ ہدایت کار علی عباس ظفر کے ساتھ ایک ایکشن فلم میں نظر آئیں گے، جس میں ان کے ساتھ شروری واگھ بھی ہوں گی۔فلم کی سوٹنگ ۳۰؍ مارچ سے ممبئی میں شروع ہوگی، جبکہ دوسرے شیڈول کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK