Inquilab Logo

یوم جمہوریہ کے پیش نظرسرحد پربی ایس ایف کا ’آپریشن الرٹ‘ جاری

Updated: January 23, 2023, 2:50 PM IST | New delhi

گجرات کے کچھ اور راجستھان کےبارمیڑ میںہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر’آپریشن الرٹ‘ ۲۱؍جنوری سے شروع کردیا گیا، ۲۸؍جنوری تک جاری رہے گا

BSF men can be seen patrolling the border
بی ایس ایف کے جوان سرحد پر گشت کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کو بتایا ہے کہ آئندہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر، گجرات کے کچھ ضلع اور راجستھان کےبارمیڑمیں ہندوستان- پاکستان سرحد پرسیکوریٹی بڑھانے کے لیے ’آپریشن الرٹ‘ کے تحت مشق شروع کردی ہے۔ 
 بی ایس ایف گجرات فرنٹیئرنےایک ریلیز میں کہا کہ یہ مشق سنیچرکو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ’ملک دشمن عناصر کے کسی بھی ناپاک عزم کو ناکام بنانے‘ کے لیے شروع ہوئی۔ ’آپریشن الرٹ‘نامی یہ مشق۲۱؍جنوری کو شروع ہوئی تھی اور یہ ۲۸؍جنوری تک جاری رہے گی جو سر کریک (دلدلی علاقہ)کےساتھ ہندوستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ گجرات کے کچھ کے رن اور راجستھان کے بارمیڑ ضلع تک جاری رہے گی۔
بی ایس ایف کی ریلیز میں اور کیا ہے؟
 بی ایس ایف نےمعلومات شیئر کی ہیں کہ مشق کے ایک حصے کے طور پر وہ گہرائی والے علاقوں کے ساتھ ساتھ کریک اور حرامی نالہ میں خصوصی آپریشن کرےگی۔ریلیز میں کہا گیا کہ مشق کے حصے کے طورپر عوامی رسائی کے پروگراموں کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
  گجرات میں کچھ کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کی سرحدکافی حساس مانی جاتی ہے کیونکہ ماضی میںکئی پاکستانی شہری ماہی گیری کی کشتیوں پر ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے بعد پکڑے جا چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بی ایس ایف نے۲۰۲۲ءمیںگجرات کے اس علاقے سے ۲۲؍ پاکستانی ماہی گیروں کوگرفتار کیا تھا۔ ماہی گیری کی ۷۹؍کشتیاں اور ۲۵۰؍کروڑ روپے کی ہیروئن اور ۲ء۴۹؍کروڑ روپے کی چرس ضبط کی گئی۔ذرائع نے اس سےقبل کہا تھا کہ پہلی بار، اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سر کریک اور حرامی نالہ دلدلی علاقےمیںکنکریٹ کے’مستقل عمودی بنکر‘ بنائے جا رہے ہیں تاکہ بی ایس ایف کے دستوں  کی تعیناتی کیلئے اس کی حفاظت کو بڑھایا جا سکے۔
وزارت داخلہ نے۵۰؍کروڑ روپے کی منظوری دی 
 مرکزی وزارت داخلہ نے ’خطے میں پاکستانی ماہی گیروں اور ماہی گیری کی کشتیوں کی بار بار دراندازی‘ کےپیش نظر بھوج سیکٹر کے ساتھ ساتھ خطے میں۸؍کثیرمنزلہ بنکر کم آبزرویشن پوسٹوں کی تعمیر کے لیے ۵۰؍کروڑ روپے کی رقم کو منظوری دی ہے۔ ۲۶؍ جنوری سے قبل سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK