• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار، سات افراد ہلاک

Updated: February 24, 2026, 10:40 AM IST | Ranchi

جھارکھنڈ کے ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب ایک ایئر ایمبولینس کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار تمام ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ پرواز رانچی سے دہلی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

Airambulance In Jharkhand.Photo:PTI
ایئر ایمبولینس کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ تصویر:پی ٹی آئی

پیر کی شام جھارکھنڈ کے ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب ایک ایئر ایمبولینس کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار تمام ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ پرواز رانچی سے دہلی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ چترا کی ڈپٹی کمشنرکیرتی شری جی  نے خبر رساں ایجنسی  ی ٹی آئی  کو بتایا کہ  ’’ایئر ایمبولینس میں سوار تمام سات افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ طیارہ رانچی سے دہلی جا رہا تھا۔
 مریض کو بہتر علاج کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا
رانچی کے دیوکمل اسپتال کے سی ای او اننت سنہا کے مطابق ایئر ایمبولینس ۴۱؍ سالہ سنجے کمار کے لیے ترتیب دی گئی تھی، جو ضلع لاتےہار کے رہائشی تھے۔ انہیں ۱۶؍ فروری کو ۶۵؍ فیصد جھلسنے کے زخموں کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ زیرِ علاج تھے۔ مریض کے ایک اہلِ خانہ نے بتایا کہ انہوں نے ایئر ایمبولینس کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ ان کی حالت سڑک کے ذریعے سفر کے لیے بہت زیادہ نازک تھی۔ ان کے ایک رشتہ دار وجے کمار نے کہا کہ ڈاکٹر نے خبردار کیا تھا کہ مریض سڑک کے سفر کے دوران زندہ نہیں رہ پائے گا۔
وجے کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’ہم نے انہیں (مریض کو) سڑک کے ذریعے لے جانے کی کوشش کی، لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مریض راستے میں ہی دم توڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اگر ہم ایئر ایمبولینس کا انتظام کر سکیں تو پھر ہم انہیں لے جا سکتے ہیں۔ اس لیے ہم نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لے جانے کا فیصلہ کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’حسینہ مان جائے گی‘‘ کا سیکوئل زیرِ غور، فرہاد سامجی ہدایتکار

ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ریڈ برڈ ایئرویز کا بیچ کرافٹ سی ۹۰؍ تھا، جس کا رجسٹریشن نمبر وی ٹی-اے جے وی تھا۔ یہ طیارہ ایک مریض کو لے کر رانچی سے دہلی آ رہا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی افتتاحی جوڑی کا اوسط عمان اور کنیڈا سے بھی بدتر

ڈی جی سی اے کے بیان کے مطابق یہ حادثہ جھارکھنڈ کے ضلع چترا کی کسرِیا پنچایت میں پیش آیا۔ طیارے نے شام ۷؍ بج کر ۱۱؍ منٹ پر رانچی سے اڑان بھری تھی اور اس کا آخری رابطہ شام ۷؍ بج کر ۳۴؍ منٹ پر کولکاتا اے ٹی سی سے ہوا تھا۔ اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا اور طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔  حادثہ وارانسی سے تقریباً ۱۰۰؍ ناٹیکل میل جنوب مشرق میں پیش آیا۔ امدادی اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ ائرکرافٹ ایکسیڈنگ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ٹیم بھی روانہ ہو چکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK