تھائی لینڈ کے سیاحتی شہر فوکیٹ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز شدید فضائی جھٹکوں (ٹربولینس) کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۲؍ مسافر اور عملے کے ارکان زخمی ہو گئے۔
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 6:06 PM IST | New Delhi
تھائی لینڈ کے سیاحتی شہر فوکیٹ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز شدید فضائی جھٹکوں (ٹربولینس) کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۲؍ مسافر اور عملے کے ارکان زخمی ہو گئے۔
تھائی لینڈ کے سیاحتی شہر فوکیٹ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز شدید فضائی جھٹکوں (ٹربولینس) کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۲؍ مسافر اور عملے کے ارکان زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق پرواز دورانِ سفر اچانک شدید ٹربولینس میں داخل ہوگئی، جس سے طیارے کے اندر بیٹھے کئی مسافر اپنی نشستوں سے اچھل گئے۔ اس دوران اوورہیڈ کیبن بھی ہل گئے اور کچھ سامان نیچے گر گیا، جس سے متعدد افراد کو چوٹیں آئیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطینی فٹبال اسوسی ایشن کا فیفا پر اسرائیل کے خلاف قوانین نافذ نہ کرنے کا الزام
ایئر انڈیا نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کو طیارے کے محفوظ طریقے سے دہلی پہنچنے کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کو مزید معائنے کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔ایئرلائن کے مطابق عملے نے پوری صورتحال کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا اور تمام حفاظتی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اپنی منزل تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھئے:شفیق کی سنچری اور بابر کے ۸۶؍ رنز سے پاکستان مضبوط پوزیشن میں
ماہرین کے مطابق ٹربولینس ایک عام فضائی مظہر ہے، جو خراب موسم، فضائی دباؤ میں تبدیلی یا جیٹ اسٹریمز کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی لیے مسافروں کو ہمیشہ نشست پر بیٹھے ہوئے سیٹ بیلٹ باندھے رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے، چاہے سیٹ بیلٹ کا اشارہ بند ہی کیوں نہ ہو۔ ایئر انڈیا نے واقعے کی داخلی سطح پر جانچ شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔